بیرونی فرش کے تیرہ آئیڈیاز جو آپ اپنے گھر کے لیئے پسند کریں گے

Farheen Farheen
Lounge set para terraza de la línea Beat de Wedgewood Furniture, Wedgewood Furniture Wedgewood Furniture Varandas, marquises e terraços modernos
Loading admin actions …

گھر کے فرش بنانے کے لیئے بہت سے عوامل کو مدِ نظر رکھنا پڑتا ہےجیسے کہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ فرش کو فعال بھی ہونا چاہیے۔

باہر کے فرش بنانے کے لیئے ہمیں مزید احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں موسمی تبدیلیاں زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں اس لیئے انہیں زیادہ موصل ہونا چاہیے۔

لیکن  ان کے ساتھ ساتھ ہم جمالیاتی عنصر کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیونکہ گھر کی دیواروں کی طرح ان میں بھی بہت سے رنگ اور بناوٹیں آتیں ہیں کیونکہ یہ گھر کے جمالیاتی حسن کو بڑھاتے ہیں۔

۱۔ کسطرح کا فرش چنیں

جب بیرونی میٹریل کو چننے کی باری آتی ہے تو ہمیں گھر کے اسٹائل کو لازمی مدِنظر رکھنا چاہیے، اور ہماری ضروریات کیا ہیں؟ اسکے علاوہ ہم کونسا میٹریل استعمال کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہمارے لیئے آرام دہ ہو اور یہ بھی ہے کہ ہمیں کسطرح جگہ کو کور کرنا ہے جس سے جگہ بھی کور ہوجائے اور ہمارا بجٹ بھی کم استعمال ہو۔

کوئی ایسی چیز جو کہ بہت زیادہ پرکشش ہو۔ اس کام کے لیئے ہمیں زیادہ قدرتی میٹریلز کو مدنظر رکھنا ہو گا۔ اس لیئے ہم نے پتھر، لکڑی اور گھاس کو چنا ہے ۔ یہ سب ساتھ ملکر ایک شاندار کومبینیشن بناتے ہیں

۲۔پتھر

پتھر بہت دیر پا اور حسین ہوتا ہے ، اسلیئے ہم اسکو مختلف پراجیکٹس اور سجاوٹوں میں دیکھتے ہیں۔ اسکو برقرار رکھنا بہت آسان ہے۔ یہ بہت سے رنگوں اور سائزز میں ملتا ہے ۔ قدرتی میٹریل ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ اچھا لگتا ہے

۳۔ کنکریٹ

کنکریٹ ایک نہایت خوبصورت میٹریل ہے اسلیئے بہت سے اسٹائلز میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ سب سے موصل میٹریل ہے یہ موسم اور صفائی کی پراڈکٹس کے لیئے بہترین ہے۔ یہ بہت اکانومیکل ہے اور اسکو نصب کرنا بھی بہت آسان ہے۔

ضروری نہیں کہ آپ اسکو سرمئی رنگ میں رکھیں آپ مختلف رنگوں میں رنگوا سکتے ہیں۔

۴۔ لکڑی

لکڑی ایک ایسا میڑیل ہت جو کہ اندر کے ساتھ ساتھ باہر کے لیئے بھی استعمال ہوسکتا ہے ایک بہترین سجاوٹی میٹریل ہے جو کہ آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد نفیس بھی ہے۔

اسکی چمک ،رنگ کو برقرار رکھنے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ اسکو حرارت اور روشنی سے موصل بنائیں۔

۵۔ٹائلیں

NEOCIM Décor Lis Azur homify Varandas, marquises e terraços ecléticos Cerâmica ceramica,pavimento ceramico,pavimento terraço,pavimento varanda,terraço,varanda,decoração terraço,decoração varanda,grés porcelanato,Arte Nova,cimentos hidraulicos,neocim

ٹائلیں سب سے بہترین کوٹنگ ہوتی ہیں۔ یہ زیادہ تر باورچی خانے اور باتھ روم میں استعمال ہوتی ہے لیکن اپنے مختلف رنگوں اور اسٹائلز کی وجہ یہ ٹیرس میں بھی استعمال ہوسکتی ہے

انکو برقرار رکھنا بہت آسان ہے اور یہ آپکے بجت کو بھی متاثر نہیں کریں گے

۶۔مٹی

مٹی کے فرش دیہاتی موحول بنانے کے لیئے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ یہ فرش بہت حقیقی ہوتے ہیں اور ان میں آپ بہترین امتزاج بنا سکتے ہیں جو کہ فرش کو شاندار اور سجاوٹ کے لیئے بہترین بناتے ہیں۔ اس تصویر میں بھی بہترین رنگوں کے استعمال سے اس جگہ کو شاندار بنایا گیا ہے،ا س فرش کا ہر حصہ بہت بہترین اور جمالیاتی حسن رکھتا ہے ۔

۷۔ماربل

CHILENO 310 , MAR STUDIO MAR STUDIO Varandas, marquises e terraços modernos

ماربل ایک ایسی نفیس کوٹنگ ہے جو کہ آپ کے گھر میں بہت زیادہ کلاس اور نفاست لے کر آتی ہے۔ اسکی قدرتی چمک اسکو مزید شاندار بناتی ہے۔

ماربل گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ استعمال ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ ایک بہت مہنگا پلان ہے لیکن اسکی قیمت وصول ہوجاتی ہے کیونکہ ۱۵ سال تک اسکو مزید کسی مینٹینس کی ضرورت نہیں پڑتی

۸۔آرٹیفیشل شیشہ

homify Jardins modernos

آرٹیفشل شیشہ باہر کے لیئے ایک اچھا متبادل ہے۔یہ سینتھیتٹک فائبر اور پولی سٹرین کے ملاپ سے بنتا ہے

اس میٹریل کو آپکی توجہ کی ذرا زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن اسکو پانی کے ساتھ صاف کرنا نہایت آسان ہے۔ مناسب توجہ کے ساتھ اسکو تقریبا ۲۰ سال تک رکھا جا سکتا ہے۔ اس قسم کے شیشے کو گھر کا جمالیاتی حسن بڑھانے کے لیئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۹۔ ریور اسٹون

گھر میں پتھر لگانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ اس میں کوئی بھی امتزاج فٹ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیئے آپ کو تھوڑی سی محنت کرنا ہوگی اور آپ ایک قدرتی ماحول بنا سکتے ہیں جس میں آپ مختلف سائز کے پتھر استعمال کرسکتے ہیں جس سے یہ ایک باغیچے کی شکل اختیار کرلیں گے۔ ایک شاندار ڈیزائن

۱۰۔ گریول اور لکڑی

Tien jaar oude terrassentuin, Jaap Sterk Jaap Sterk Varandas, marquises e terraços clássicas Madeira maciça Multicolor

پتھر کو بہت طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے جن میں سے کچھ طریقے ہم نے آپکو پہلے ہی کرچکے  ہیں۔ اپنے ٹیرس کو ایک خاص بناوٹ دینے کے لیئے بےحد مقبول ڈیزائن ہے جس میں ٹیرس کے پتھر کو ایک خاص اینگل میں کاٹا جاتا ہے جیسے آپ گریول ڈیزائن بھی کہہ سکتےہیں۔ مختلف اور میٹریلز کے ساتھ ملکر یہ نہایت شاندار لگے گا جیسے کہ لکڑی ۔

۱۱۔ سیرامک

سیرامک کے فرش بہت زیادہ استعمال کیئے جاتے ہیں کیونکہ ان کے بہت زیادہ فائدے ہیں جیسے کہ اسکو مینٹین کرنے کے لیئے بہت کم خرچہ لگتا ہے اورا سکو صاف کرنا بھی بہت آسان ہے۔ ان تمام خصوصیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکی بہت ڈیمانڈ ہے کیونکہ اسکی بناوٹ ہاتھ سے بنی ہوئی لگتی ہےاسکی خامیوں کا بھی ایک الگ حسن ہے۔

اسطرح کے فرش بہت زیادہ قدرتی لگتے ہیں۔ اسکا یہ انداز بےحد مکمل ہے

۱۲۔ کوبل

کوبل کی کوٹنگ بہت سالوں سے استعمال ہورہی ہے کیونکہ یہ بےحد پائیدار اور شاندار لگتا ہے، اسلیئے گھر کے باہر استعمال کرنے کے لیئے اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔ یہ پتھر بہت کام کے ہیں اور کم از کم ۴۰ سال کے لیئے آپکے گھر کے بیرونی حصے کو محفوظ کرتے ہیں۔

اسکو مینٹین رکھنا بے حد آسان ہے لیکن اگر اسکو کوئی ایک پیس ٹوٹ بھی جائے تو آپ بہت آسانی سے اسکو تبدیل کرسکتے ہیں کیونکہ آپکو پورا راستہ اکھاڑنے کی ضرورت نہیں آپ اسکو یونہی تبدیل کرسکتے ہیں

۱۳۔ربڑ

بہت زیادہ آمدورفت والے گھر میں یہ فرش بہت اچھا رہتا ہے۔ اس میں بہت سے رنگ اور بناوٹیں موجود ہوتیں ہیں جسکی وجہ سے آپ اسکو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

یہ فرش اچھے موصل ہوتے ہیں یہ تقریبا ۲۰ سال تک اچھی حالت میں رہ سکتے ہیں۔ بہت آسان اور سادہ

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista