ٹايلوں کے 10 حسین امتزاج خاص آپ کے باتھ روم کے ليے

Amjad Ali Amjad Ali
homify Casas de banho modernas
Loading admin actions …

غسل خانہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں بہتری، اصلاح اور تزین وآرايش کی گنجايش ہمیشہ رہتی ہے۔ homify.pk پر آج کا مضمون غسل خانوں کے ليے موزوں اور خوبصورت ٹايلوں کے انتخاب پر ہے۔ غسل خانوں میں ٹايلوں کی تنصیب عیاشی سے زیادہ ضرورت بن چکی ہے۔ ٹایل غسل خانے میں پینٹ کی ضرورت بھی پوری کرتے ہیں۔ گندہ ہونے پر اس کو دوبارہ پینٹ کرنے کی بجايے محض صاف کرنے سے دوبارہ نيے ہوجاتے ہیں۔ غسل خانوں میں پانی کے استعمال سے دیواروں میں سیپ اور نمی بھی نفوز نہیں کرپاتی اورٹايل لگانے سے واٹر پروفنگ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ اور سب سے بڑھ ٹایل کی بے مثال خوبصورتی کا کويی مول نہیں۔ تو ان میں سے آپ کا انتخاب کونسا ہے؟

رنگوں کا مصورانہ امتزاج

homify Casas de banho modernas

ٹايلوں پر مصوری کی مثال دیکھنی ہو تو اس غسل خانے کی مثال سب سے پہلے آپ کے زہن میں آيے گی۔ ٹايلوں کے رنگوں اور تنصیب کے فنکارانہ انداز سے اس غسل خانے کو جاندار منظر بنا دیاگیا ہے۔ فرش کے لحاظ سے ٹايلوں کا انتخاب لکڑی کے طرز پر ہے جبکہ دیواروں میں امتزاج کا کمال دکھایا گیا ہے۔

سفید ٹايلوں کا امتزاج

زیر نظرنمونے میں غسل خانے کے بھورے رنگ کے پس منظر کے ساتھ صاف و شفاف اور سفید ٹایلوں کا فرش اور دیواریں ایک انوکھا منظرتخلیق کرتی دکھايی دیتی ہیں۔

شانداراورصوفیانہ

سلیٹی یا ہلکے نیلے رنگ کے ماربل نما سرامک کے ٹايل اس کشادہ اور وسیع و عریض غسل خانے میں حوبصورت رنگ بکھیرتی نظرآتی ہے۔ اس قسم کے ٹايلوں کا امتزاج منفرد اور انوکھا انداز قايم کرتے ہیں۔

ٹايلوں کی زباں میں

خوبصورت تصویروں اور جیومیٹری کے اشکال سے مزین ہلکے گلابی ٹایلوں کی خوبصورتی اپنی مثال اپ ہے۔ مدھم روشنی میں ان ٹايلوں کے انعکا س کا اندازایک سما باندھ دیتا ہے۔

صحرا میں پھول

homify Casas de banho clássicas Pedra

غسل خانے میں فنکارانہ مہارت اور نفیس کاریگری کے زریعے صحرا کا ماحول تخلیق کیا گیا ہے جس میں تمام غسل خانہ ریت کے اوپربنا لگتا ہے۔ شہرکی گہما گہمی میں جب آپ تروتازہ ہونے کے ليے اس باتھ روم کا رخ کریں گے تو کچھ دیر کے ليے پرسکون ماحول کا حقیقی لطف اٹھا سکیں گے۔

سیاہ و سفید

Remodelación Penthouse, Vowen Vowen Casas de banho minimalistas

صاف، چمکدار اور سفید ٹایلوں میں کالے ٹایلوں کے پیوند ایک عجیب نظارہ پیش کرتے ہیں۔ ان چمکتے دمکتے رنگوں کا امتزاج رومانوی اور تخیلاتی نفاست کی غمازی کرتا ہے۔

سونے پر سہاگہ

اس غسل خانے میں سلیٹی رنگ کے کالے ٹايلوں پر سفید واش بیسن اورسٹیل کے چمکدار سینیٹری فٹنگ سے خوبصورت منظرتخلیق کیا گیا ہے۔

رنگین اور چمکدار

خوبصورت اور پھولدار ٹايلوں سے مزین فرش کے ساتھ لکڑی کے فرنیچر اور چمکدار سفید پینٹ سے آراستہ زیرمشاہدہ غسل خانہ ایک نيے اور فیشن ایبل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

فطرت سے قریب تر

گھاس کے طرز پر سجے قالین کے ساتھ تازہ پودوں کے گملے اور سفید فرنیچر کے ساتھ صاف و شفاف دیواروں کا امتزاج اس غسل خانے کو سادگی کے ساتھ انتظام کا حسن بھی عطا کرتی ہے۔

باغ و بہار

دیواروں پر باغ و بہار اور رنگین پینٹنگ سے بیل بوٹوں کی گلکاری اور سفید فرنیچر صاف و شفاف ماحول میں ایک خوبصورت احساس دلاتے ہیں۔

غسل خانوں کے انتظام، صفايی اور تزین و آرايش پر مزید مشوروں اور تجاویز کے ليے اس لنک پر کلک کریں

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista