غسل خانہ کی ٹائلز کے 10 دلکش انداز

usranaz usranaz
homify Casas de banho clássicas
Loading admin actions …

جب ہم غسل خانہ کے فرش اور دیوار کے لئے پلستر کی بات کرتے ہیں تو اس کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ثابت ھوتا ھے۔بظاہر یہ گھر کا ایک چھوٹا سا کمرہ ھوتا ھے لیکن اس کی سجاوٹ اور آرائش باقی گھر کے مقابلے لیں دس گنا زیادہ محنت مانگتی ھے۔آج کل کے جدید دور میں اس غسل خانہ کی سجاوٹ اور دلکشی کے لئے دنیا بھر میں بہت کچھ متعارف ھو چکاھے۔

اگر آپ اپنے غسل خانہ کو جدید اندازمیں منظم کرنے اور دلکش انداز میں سجانے کا سوچ رہے ہیں تو آج کا ھومی فائی کا مضمون بھی اسی کے متعلق ھے جس میں آج ہم غسل خانہ میں لگنے والی مختلف اور جدید انداز کی دلکش ٹائلز کے بارے میں جانیں گے اور اپنے غسل خانہ کے لئے خوبصورت سٹائل کا انتخاب بھی کریں گے۔ تو پھر انتظار کس بات کا  چلیں ایک نظر ان دلکش انداز کی ٹائلز پر ڈالتے ہیں۔

فرش اور دیواروں پر دلکش کشیدہ کاری

آج کے جدید دور میں دیواروں اور فرش پر رنگین ٹائلز کی بجائے دلکش کشیدہ کاری کا رواج بڑھتا جا رہا ھے۔ لیکن یہ بڑی جگہوں کے لئے موزوں اور خوبصورت انداز ھے۔ آپ چھوٹی جگہوں جیسے غسل خانہ کے لئے کشیدہ کاری سے مزین ٹائلز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان دلکش ٹائلز کی مدد سے آپ غسل خانہ کاماحول تازہ اور خوب صورت بنا سکتے ہیں۔

ٹائل ہر چیز کے ساتھ خوبصورت انداز دیتی ھے

چھوٹی جگہیں خاص کر غسل خانہ کو سجانا اور اسے دلکش انداز میں ترتیب دینا ایک دلچسپ کام ھے۔ ایسی جگہوں کو آپ آسانی سے جدید انداز میں سنوار سکتے ہین۔ غسل خانہ کی دیواروں کو نیچے سے سفید رنگ کی خوب صورت ٹائلز سے مزین کر دیں اور اس کے اوپر آسمانی رنگ کی کشیدہ کاری اس میں بے پناہ دلکشی مہیا کرتی ہیں۔

رنگوں کے انتخاب میں پم آہنگی پیدا کریں

ہلکے اور مدہم رنگوں کی بجائے غسل خانہ کے لئے شوخ اور تیز رنگوں کا انتخاب کریں۔ مختلف رنگوں کے انتخاب میں اس بات کا  خاص خیال رکھیں کہ یہ رنگ آپس میں ہم آہنگ ھوں اور بے ترتیبے نہ ھوں۔  ایسے رنگ کا انتخاب کریں جس سے آپ کا غسل خانہ روشن اور ترو تازہ نظر آئے اور اس میں وسعت پزیری نظر آئے۔

لمبے عرصے تک ترو تازہ

یقینا’ آپ اس قسم کی ٹائلز کو دیکھ کر حیران ھو رہے ہونگے کہ ایسا سٹائل آپ نے پہلے کہاں دیکھا ھے؟ سرامک ٹائلز کو ہم سب جانتے ہیں۔اور حقیقت میں یہ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکا ھے۔ ہر گھر میں زیادہ تر سرامک ٹائلز کو استعمال میں لایا جاتا ے ۔ اس ٹائلز کی سب سے بڑی خوبی یہ ھے اس میں ایک خاص قسم کی چمک ھوتی ھے اور یہ دیوار میں ایک خاص قسم کی نفاست پیدا کرتی ہیں۔

چوکور واش بیسن کے ساتھ چوکور ٹائلز

ٹائلز کو استعمال کرنے کا سب سے بڑا فایدہ یہ ھے کہ اسے آپ ایک ہزار سے بھی زائد مختلف انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے غسل خانہ کو اپنی سوچ اور شخصیت کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں۔  ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت آپ کو اس کے رنگ اور ڈیزائن کے انتخاب کرنے پر خصوصی احتیاط کرنا پڑے گی۔ 

دیواروں پر بھولوں کے نقش و نگار

ٹائلز پر کشیدہ کاری ایک  مقبول رواج ھے۔ جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ سادہ رنگ کی ٹائلز کے ساتھ ان کشیدہ شدہ رنگین ٹائلز کا مجموعہ استعمال کریں گے تو یہ ایک دلکش اور جدید انداز ھوگا۔ جسے آج کل بہت پسند کیا جاتا ھے۔ دیواروں پر مختلف رنگوں کے پھولوں کی کشیدہ کاری ایک شاندار سٹائل کو جنم دیتا ھے۔

ہلکے رنگوں کا کمال

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹائلز غسل خانہ اور شاور میں ایک مثالی کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ٹائلز کی ایسی قسم ھے جو غسل خانہ میں پانی اور نمی کی کافی مقدار کو بھی برداشت کر جاتی ھے۔ اس کے علاوہ یہ کسی بھی داغ کے لئے مدافعاتی کردار ادا کرتی ھے۔ اور داغوں کو آسانی سے صاف کرنے میں مدد دیتی ھے۔ ہلکے رنگ کی ٹائلز کا انتخاب غسل خانہ کے لئے دلکشی اور خوبصورتی پیدا کرتی ہیں۔

داغوں سے بچاؤ

غسل خانہ میں ٹائلز استعمال کرنے کا سب سے بڑا فایدہ یہ ھے کہ ان پر داغ نہیں جمتا اور اگر جم بھی جائے تو اسے تھوڑی سی محنت سے ہٹایا جا سکتا ھے ۔ مارکیٹ میں ان ٹائلز کو صاف کرنے اور ان میں قدرتی چمک لانے کے لئے بہت سے کیمیکل متعارف ھو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ غسل خانہ میں ٹائلز کی مدد سے اس کو مختلف حصوں میں تقسیم بھی کر سکتے ہیں جیسے شاور کے لئے سیاہ ٹائلز، واش بیسن کے علاقے کے لئے سفید اور سیاہ ٹائلز۔ اس سے آپ کا غسل خانہ نہائت شاندار منظر پیش کرے گا۔

بچوں کے باتھ روم میں

بچوں کے غسل خانہ کے لئے ہمیں رنگین ٹائلز کی ضرورت ھوتی ھے جن پر کشیدہ کاری کی گئی ھو۔ اس کے علاوہ آپ شیشے کے ٹکڑوں سے مزین ٹائلز بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ قیمت میں کم ھوتی ہیں۔اور ان سے چمک بھی بہت پیدا ھوتی ھے۔ بچوں کے غسل خانہ میں مختلف رنگوں کی ٹائلز اسے شاندار اور دلکش بناتی ہیں۔

خوبصورت مجموعہ

سرامک ٹائلز کی آمد کے ساتھ ہی ایسے لگتا تھا کہ دیواروں پر بڑی ٹائلز کے دن ختم ھو چکے ہیں۔ لیکن جدید دور کے ساتھ ہی ان ٹائلز میں بھی جدت آگئی اور مختلف رنگ اور ڈیزائن کی ٹائلز نے دوبارہ سے لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی ھے۔ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ سیاہ رنگ نے پوری طرح سے اس غسل خانہ پر اپنا رعب جما رکھا ھے۔ سیاہ رنگ کی چمکدار ٹائلز نہائت خوب صورت منظر پیش کر رہی ہیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista