کم قیمت میں کلاسی اپارٹمنٹ سجانا

Farheen Farheen
Leather edition Acapulco chair, Ocho Workshop Ocho Workshop Salas de estar modernas
Loading admin actions …

آپ انٹیریئر میں اچھا ذائقہ خرید نہیں سکتے لیکن مسلسل مشق اور مشاہدے سے آپ ایک چھے انٹیریئر ڈیزائنر سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ مخصوص برتن، مخصوص پردے، مخصوص فرنیچر لینے کے لیئے آپکو بہت سارے پیسوں کی ضرورت ہوگی کیونکہ کم پیسوں میں آپشنز بہت تھوڑی ہوتیں ہیں۔

لیکن ہمیں جدید دور کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا کہ اب ہم کم پیسوں میں بھی خوبصورت فرنیچر خرید سکتے ہیں اور اپنے اپارٹمنٹ کو کلاسی بنا سکتے ہیں۔ اسکی بنیاد ہمیشہ مرصع ہوتی ہے۔ اپارٹمنٹ میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے کمرہ ایک دم خوبصورت اور کلاسی لگتا ہے۔ آج کا ہمارا مضمون بھی اسی بارے میں ہے کہ کس طرح ہم'' تھوڑے پیسوں میں ایک شاندرا اپارٹمنٹ '' تیار کر سکتے ہیں اور ایک شاندار اپارٹمنٹ بنانے کے لیئے کچھ تجاویز اور تراکیب بھی شامل کی گئی ہیں

مرصیعت سے شروع کرتے ہیں

اگر آپ ایک شاندار اور کم قیمت اپارٹمنٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپکو مرصیعت سے شروع کرنا ہوگا۔اگر اسکا فرش نیا نیا بنا ہے تو یہ کام اور بھی آسان ہوجائے گا۔ بس آپکو اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ تمام ڈبے ایک ساتھ مت کھولیں، صرف وہ ڈبے کھولیں جو کہ آپکی ضرورت کے ہیں۔ ایک بار جب آپ نئی جگہ سے مانوس ہوجائیں آپ آہستہ آہستہ تمام اشیا کو اپنی جگہ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپارٹمنٹ میں زیادہ دیر تک رہنا ہے تو یہ ضروری ہوجاتا کہ آپ اپارٹمنٹ کو کلاسی سجائیں اور جیسا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ کم قیمت میں شاندار فرنیچر بنائیں تاکہ اپارٹمنٹ خوبصورت لگے

اسپیشل آئیٹمز کو خریدیں

جیسا کہ اس اپارٹمنٹ میں خوبصورت اور شاندار فرنیچر کم قیمت میں خریدا گیا ہے تو اسطرح پیسے بچا کر آپ اسپیشل ائیٹمز خرید سکتے ہیں جو کہ اپارٹمنٹ کو کلاسی بنانے اور اسکو جمالیاتی حسن بخشنے اور اسکی مرصیعت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اسپیشل آئیٹمز کچھ بھی ہوسکتی ہیں جیسے کہ کم قیمت میں شاندار فرنیچر۔، شاندار پردے، ایک لکڑی کی کرسی۔ لیکن ضروری نہیں کہ آپ شمار کنندہ آئیٹمز کو ہی خاص سمجھیں۔ سائیڈ میں رکھا ہوا لیمپ یا دیوار پر سجی ایک تصویر بھی ایک خاص آئیٹم ہو سکتی ہے۔

اگر آپ تصاویر کے شوقین ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کم قیمت میں بھی آرٹ خرید سکتے ہیں جو کہ آرٹ اسکولوں میں آسانی میں مل جائیں گی۔

کم میں زیادہ

کم میں زیادہ وہ مقولہ ہے جو کہ مرصیعت کی صحیح تعریف کرتا ہے۔  اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آرائشی سجاوٹیں کر کے آپ ایک کلاسی اپارٹمنٹ سجا سکتے ہیں۔ کمرے کی اصلی خوبصورتی اسی وقت ابھرتی ہے جب کمرے میں کم لیکن شاندار فرنیچر موجود ہو۔ مارکیٹ میں اس کم میں زیادہ کی پالیسی نے بہت سے لوگوں کوفائدہ دیا ہے۔ تو اب ہمارے خوش قسمتی سے بازار میں بہت سے ایسے رنگا رنگ کم قیمت شاندار فرنیچر موجود ہیں جو کہ آپکے اپارٹمنٹ کو ایک نئی اور کلاسی وضع بخشیں گے

انفرادی اشیاء، جیسے کہ صوفہ ، ڈائینگ ٹیبل آپ کے اپارٹمنٹ کو کلاسی بناتے ہیں اور آپ کم قیمت میں یہ اشیا خرید کر اپنے اپارٹمنٹ کو کم قیمت میں فرنش کر سکتے ہیں۔

کلاسک جو کہ آپکا موڈ بنا دے

بیسویں صدی کا فرنیچر ابھی تک بے حد مقبول ہے کیونکہ یہ کم قیمت میں آپکو ایک مرصع اور کلا سی وضع بخشتا ہے۔ پھر چاہے وہ چھت کی روشنیاں ہوں یا پھر ایک لاجواب کرسی۔ ایک کم جگہ والی رہائش میں یہ اشیا بہت زایدہ فعال نظر آتیں ہیں۔ تاہم اسکے لیئے آپکو یہ بھی سوچنا ہوگا کہ آپکی دیواروں کا رنگ کونسا ہے اور اسٹائل کونسا ہے؟ وہ ڈیزائن جو مضتلف رنگوں اور ٹکسچرز کو ملا کر چارلس کی جانب سے پیش کیا گیا ہے یا پھر انٹیریئر کے وہ پرجوش ڈیزائن جو Jörg Utzon, یا پھر Alvar Aalto کی جانب سے پیش کیئے گئے ہیں یا پھر آپ صرف فعالیت کی طرف رہنا  چاہتے ہیں جو کہ Jean Prouvé or Arne Jacobsen  کی جانب سے پیش کیئے جاتے ہیں۔

ہماری صلاح یہ ہی ہے کہ ایک صحیح فیصلہ کرنے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ بہت ساری آپشنز پر غور کرلیں کیونکہ کم قیمت میں خوبصورت فرنیچر لینا آج کے دور میں ایک بہت بڑا چیلنچ ہے

تفصیلا ت کا جائزہ لیں

اگر آپ کم قیمت میں اپارٹمنٹ کو خوبصورتی سے فرنش کرنا چاہتے ہیں تو ہماری صلاح ہے کہ آپ اشیا کی خوبصورتی سے زیادہ انکی تفصیلات پر دھیان دیں۔

مثال کے طور پر تصویروں کو چھوٹے سے بڑے کی طرف یا بڑے سے چھوٹے کی طرف لگانا اور میز پر اشیا ترتیب سے رکھنا عام تفصیلات میں آتا ہے۔ تاہم وہ ایک غیر معمولی دھاگہ جس کے بل بوتے پر ساری گھر چلتا ہے اور آپکو وہ گھر دوسرے گھروں سے مختلف نظر آتا ہے اسکو قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پر غیر معمولی فریمز اور غیر متنوعہ شکلیں۔

یہ تفصیلات نہ صرف آنے والے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کریں بلکہ اس شاندار اپارٹمنٹ میں آپکے رہنے کے سالوں کو بھی بڑھا دیتی ہیں

ہر کمرے کے لیئے ایک خوشبو

ایک عمدہ کارگردگی کے لیئے کمرے کی خوشبو کا برقرار رہنا بہت ضروری ہے۔ ہر کمرے کے لیئے الگ الگ تراکیب پر عمل درآمد کر کے آپ ایک اچھا ماحول تخلیق دے سکتے ہیں

۱۔ جیسے کہ ہم گرمیوں میں تولیے باہر سوکھا سکتے ہیں۔ اسطرح آپ باتھ روم سے اٹھنے والی ناگوار بدبو پر قابو پا سکتے ہیں۔

۲۔ باتھ روم کی خوشگوار خوشبو کے لیئے ایک اچھے صابن کا استعمال کریں

۳۔ لیونگ روم کے لیئے تازہ پھولوں کا استعمال کریں یا پھر خوشبوں کا۔ اسکے لیئے آپ لیونڈر کی خوشبو استعمال کر سکتے ہیں جو کہ بہت تیز ہوتی ہے

۴۔ بیڈ روم میں بہتر خوشبو کے لیئے آپکو ہر صبح موسم کے مطابق وینٹی ویلشن کا انتظام کرنا ہوگا۔

۵۔ باورچی خانے کی بدبو کو ختم کرنے کے لیئےکھانا پکاتے وقت دروازہ بند رکھیں، اسکا کوڑا جلدی باہر نکالیں۔ وینٹی لیشن کے لیئے کھڑکی کھلی رکھیں یا پھر ایک زائد ہڈ کا استعمال کریں

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista