چھت پر بیٹھنے کی جگہ

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Metropolitan Center, Enrique Serrano | Fotógrafo de Arquitectura e Interiores Enrique Serrano | Fotógrafo de Arquitectura e Interiores Terraços na cobertura
Loading admin actions …

آج کل کے دور میں ہر کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کے وہ سارا دن اپنے خاندان والوں کے ساتھ گزار سکیں ایسے حالات میں تھوڑا سا وقت بھی اپنے گھر والوں کے لیے نکال کر ان کے ساتھ وقت گزارنا ضروری ہے جب بھی آپ کو تھوڑا سا وقت ملے آپ اس وقت کوچھت پر اپنےگھر والوں کے ساتھ گزار کر اس وقت کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ ویسے تو آج کل چھت کے لیے مختلف ڈیزائن کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ لیکن ہماری خواہش ہے کہ آپ کو ان سب سے ہٹ کر کچھ بتایا جائے جو آپ ہر جگہ پر پڑھتے ہیں۔ اس لیے آج ہم اپنے صفحہ ہومی فائی پر چھت کو سجانے کے کچھ خیالات لائے ہیں جو آپ کو پسند آئیں گے۔ تو کیا خیال ہے اس مضون کو دیکھیں۔

چھت پر باغ

 چھتوں پر پودے لگانے کے لیے عام طور پر گرین چھت، ہائیڈروپونکس، یروپونکس یا ایئر ڈینپونکس سسٹم یا کنٹینر باغوں کا استعمال کرتے ہیں۔ چھت پر بنے باغوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ان کے دیکھ بھال کے لیے زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔  یہ ماحول دوست ہوتے ہیں اور انکو چھت پر لگانے سے آنکھوں پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تجاویز

 چھت کی ڈیزائنگ کرتے وقت اس بات کو ضرور دیکھا جاتا ہے کہ اس کو کس طرح زیادہ سے زیادہ کھلا اور خوبصورت بنایا جائے جو آپ کے بیٹھنے کی ضرورت کو بھی پورا کرے اور دلکش بھی لگے اکثر لوگ اس بات کے لیے ماہرین سے مشورہ کرتے ہیں۔ آپ بھی اگر کسی ماہر کہ تلاش میں ہیں تو آپ نے درست صفحہ ہی کھولا ہے ہومی فائی پر آپ کو گھر کی آرائش کے لیے بہترین ماہر/ڈیزائنر ملیں گے جو آپ کی پسند کے مطابق آپ کے گھر کی آرائش کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ تو آپ کی پریشانی ضرور کم ہو گی۔

چھت ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے

 آپ اپنی چھت کو کھانا کھانے کی جگہ بھی بنا سکتے ہیں۔ کرسیوں اور کھانے کی میز کو اپنی چھت پر لگائیں اور کھانے کے ساتھ ساتھ آپس میں گفتگو کر کہ اس وقت کو مزید پرلطف بنائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو اپ کی چھت اس مقصد کے لیے بہترین ہے آپ تنہائی میں اپنی کتابوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

خوبصورت اور پر لطف جگہ بنانا

 اگر آپ کو قدرتی مناظر سے محبت ہے اور آپ اپنی چھت کو ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ بڑے شہروں میں رہتے ہیں تو رات کی تاریکی میں اردگرد پھیلی ہوئی خوبصورت روشنی سے مزے لے سکتے ہیں۔ رات کا وقت پرسکون اور پرلطف بھی ہوتا ہے اس وقت کو آپ مزید اچھے سے گزارنے کے لیے چھت کا انتخاب کریں۔ اور بھر پور انجوائے کریں۔

چھت پر کھانے بنانا

چھت آپ کے گھر کی سب سے اونچی جگہ ہے۔ اگر آپ کی چھت ایک خوبصورت انداز سے بنی ہے تو اپ اس میں تھوڑی سی بہتری سے اس کو مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ چھت پر باورچی خانے کو بنانے کے خیال کو اچھا تصور سمجھا جاتا ہے۔ گھر کے تمام افراد مل کر آپس میں گفتگو کے ساتھ اپنی پسند کے کھانے بنا سکتے ہیں اور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista