چھوٹے خاندان کے لئے ایک چھوٹے اپارٹمنٹ کی ۹ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
AHSB - AHŞAP EV MODEL B, Kuloğlu Orman Ürünleri Kuloğlu Orman Ürünleri Casas pré-fabricadas
Loading admin actions …

گھر یا مکان ہر ایک کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور زندگی کی چند بڑی خواہشوں میں سے ایک ہوتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے انسان اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اس میں لگا دیتا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے لئے ایک چھت کا انتظام کر سکے جس میں وہ بہت آسانی اور سکون کے ساتھ زندگی بسر کرے لیکن اگر وہی گھر اس کی اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق بنا ہوا نہ ہو تو یہ اس کے لئے بہت دکھ اور افسوس کی بات ثابت ہوتی ہے، اس لئے ہم ہومیفائی پر آپ کے لئے چند مکانات اور اپارٹمنٹ کے منصوبے لے کر حاضر ہوتے ہیں جس سے آپ ان افسوس سے بچ سکتے ہیں تو آئیں آج ہم انہی میں سے ایک گھر کی طرف چلتے ہیں جو آپکو ضرور پسند آئیگا!

۱۔ دلکش ماحول

اس تصویر میں گھر کا بیرونی منظر دکھایا گیا ہے اور یہ بھی کہ اس گھر کا محل وقوع کتنا پرسکون اور شاندار ہے۔ اس جگہ پر یہ گھر اکیلا موجود ہے جس سے اس میں رہنے والے اپنی ذاتی زندگی کو بغیر کسی مداخلت کے گزار سکتے ہیں۔ اس گھر ی حدود پر بنا باڑ لوہے کی تاروں سے مکمل حفاظت فراہم کرنے کی ضمانت دے رہا ہے۔ اس گھر کی لکڑی کی بناوٹ پائیدار اور مضبوطی کا مکمل ثبوت دیتی نظر آرہی ہے۔

۲۔ پیش منظر

اس گھر کے ایک طرف باغ موجود ہے تو دوسری طرف ایک پیش راستہ جہان سے اس گھر تک پہنچا جاسکتا ہے اور پھر سفید رنگ کی پتلی اینٹوں سے بنا راستہ اس گھر کے اندر داخل ہونے کا راستہ دکھاتا ہے۔ اس گھر کے پیش منظر میں چھوٹی سیڑھیاں بھی دکھائی گئی ہیں جس سے اوپر چڑھ کر گھر کے اندر کا دورہ کیا جاسکتا ہے اور اگر دل کو بھائے تو وہاں رہا بھی جاسکتا ہے۔

۳۔ باغ

اس گھر کے بیرونی حصے کا معقول استعمال باغیچے کی صورت میں گھر کے باہر موجود ہے جہاں پر گزارے جانے والے لمہات چاہے دن میں ہو یا رات میں بہت پرلطف ہوسکتے ہیں، چونکہ گھر چھوٹا ہے اس لئے اس باغیچے کی تازگی گھر کے اندر تک محسوس کیا جا سکتی ہے اور ہر طرھ کے موسم کا لطف باہر بیٹھ کر وقت گزار کر اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس باغ میں آپ ورزش، یوگا، دعوت وغیرہ بھی کرسکتے ہیں اور اپنے مہمانوں کے ساتھ کرسیاں لگا کر چائے پر باتوں کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔

۴۔ باورچی خانہ

اب اس گھر کے اندرونی وضع کی بات کی جائے تو اس کے معمار نے اندر بھی لکڑی کے استعمال کو ہی قائم رکھا ہے اور کسی بھی رنگ کے پینٹ سے اسے رنگنے کی کوشش نہیں کی ہے بلکہ لکڑی کی قدرتی وضع سے ہی اس گھر کے اندرونی منظر کو حسین بنایا ہوا ہے۔ اس گھر میں کھلا باورچی خانہ بنا ہوا ہے ایک کونے میں فرج رکھ کر باقی کونے تک الماریاں بنائی ہوئی ہیں جس پر چولہے اور بیسن کی سہولت بھی موجود ہے اور سامان کے لئے زیادہ جگہ فرہم کرنے کے لئے اوپر بھی الماریاں بنائی گئی ہیں تاکہ پھیلاوے اور بے ترتیبی سے بچا جائے۔

۵۔ صحن

اس صحن نما دیوان خانے میں صوفے اور ٹی وی بھی موجود ہے اور برابر میں آرام کرسی کا اضافہ بھی کیا گا ہے، اس گھر کی سادگی کو قائم رکھتے ہوئے اس میں سفید ہلکے کپڑے کے پردوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ صوفوں کے پیچھے ایک لیمپ کھا گیا ہے جبکہ ان کے درمیان میں ایک سفید امتزاجی میز جس کے نیچے چھوٹا اور سادہ قالین بچھایا گیا ہے۔ لکڑی کے پر رونق فرش پر سفید رنگ کے صوفے جن پر سفید اور سیاہ رنگ کے کشن رکھے گئے ہیں بہت خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

۶۔ باتھ روم

اس گھر کو کامل بننانے کے لئے باتھ روم بھی بنایا گیا ہے جس میں لکڑی کی دیواروں کے باوجود اس میں سفید رنگ کی ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں تاکہ باتھ روم کی صفائی باآسانی کی جاسکے اور ظاہری طور پر بھی نظر آئے۔ اس باتھ روم میں ایک طرف کموڈ رکھا گیا ہے جس کے برابر میں چھوٹی الماری کے اوپر بیسن جسکے ایک طرف کپڑے دھونے کی مشین رکھی گئی ہے اور اوپر کی طرف ایک آئینہ لگایا گیا ہے۔ مشین کے اوپر باتھ روم میں استعمال ہونے والے لوازمات رکھے گئے ہیں اور اس باتھ روم میں چھوٹی کھڑکی بھی بنائی ہوئی ہے تاکہ تازگی کا راستہ کھلا رہے۔

۷۔ خوابگاہ

چونکہ یہ گھر ایک چھوٹے خاندان کے لئے ہے تو اس میں ایک خوابگاہ ہے جو بظاہر چھوٹا ہے لیکن کم افراد کے لئے بہترین ہے۔ اس میں روایتی خوابگاہ کی طرح ایک پلنگ، ایک بستر ضمنی میز اور ایک کھڑکی ہے جس پر ہلکا سفید رنگ کا پردہ لگا ہوا ہے۔ اس طرح کے گھروں میں اکثر لوگ خوابگاہ میں بہت کم وقت ہی گزارتے ہیں اور باہر مختلف کھیل کھیل کر اور سیر سپاٹے کرکے وقت صرف کرتے ہیں اس لئے خوابگاہ کو دلکش اور بڑا بنانے میں محنت نہیں کی گئی ہے۔

۸۔ دیوان خانہ

یہ تصویر اس صحن نما دیوان خانے کی قریبی تصویر ہے جس میں صوفے کا سیٹ دو دیواروں کو ساتھ جوڑتے ہوئے رکھا گیا ہے جس کے پیچھے ایک لمبائی میں لیمپ رکھا گیا ہے جو کمرے کو رات کے اندھیرے میں روشن کرنے میں کامیاب ہے، ساتھ میں رکھی گئی لکڑی کی آرام کرسی اس کمرے میں اپنائیت کا احساس بھی بڑھا رہی ہے۔ سفید رنگ کے صوفوں پر سفید اور سیاہ رنگ کے نرم کشنز درمیان میں موجود میز کے ساتھ اس کمرے کو مکمل کر رہے ہیں۔

۹۔ بالکنی

اس منفرد بالکنی میں ایک میز اور چار کرسیاں رکھ کر وقت اور شام گزارنے کے لئے شاندار جگہ فراہم کی گئی ہے، اس بالکنی میں سفید ٹائلیں لگا کر لکڑی کی بناوٹ کو اور بھی ابھارا گیا ہے اور ساتھ میں کمروں کی بڑی کھڑکیاں بالکنی میں کھلتی اور بھی ہوا دار اور تازگی سے بھرپور محسوس ہوتی ہیں۔ اس چھوٹے گھر کی بڑی بالکنی اس گھر کی شان میں اضافہ کرتی اسے کامل بناتی ہے۔

مزید مکانات کے دورے کے لئے دیکھیں: ایک جدید اور خوبصورت اپارٹمنٹ کی ۱۲ تصاویر

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista