خواب گاہ کی تزئین و آرائش کیسے کی جائے؟ 22 بہترین اور دلچسپ تجاویز

usranaz usranaz
homify Quartos campestres
Loading admin actions …

ہمارا گھر ہی ہمارا مسکن ھوتا ھے، یہی وہ واحد جگہ ھے جہاں ہم اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ ہمارے گھر کی مرکزی جگہ ہماری خواب گاہ ھوتی ھے جہاں دن بھر کی تھکان کے بعد ہم آرام اور سکون حاصل کرنے کے لئے اس جگہ کا رُخ کرتے ہیں اور اپنی تھکان کو دور کرتے ہیں اور تازہ دم ھو جاتے ہیں۔

اپنی خواب گاہ میں تازہ دم ھونے اور مکمل سکون حاصل کرنے کے لئے ضراوری ھے کہ آپ کی خواب گاہ آرام دہ، خوبصورت اور پُر آسائش ھو اور اس میں جدید دور کے مطابق ضرورت کی ہر آسائش موجود ھو۔ ھومی فائی کے آج کے مضمون میں ہم آپ کو ایسے ڈیزائن اور تراکیب بتائیں گے جس سے آپ کو اپنی خواب گاہ کو خوب صورت اور دلکش بنانے کے کے ساتھ آرام دہ بنانے میں مدد ملے گی۔

تو بغیر کسی وقفہ کے، چلیں ان مفید اور دلکش ڈیزائنوں کو دیکھتے ہیں اور اپنی خواب گاہ کو خوبصورت بنانے کے لئے جدید ڈیزائنوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

1۔ بچوں کے لئے ایک ہی کمرے میں دو سنگل پلنگ کا اہتمام کریں۔ بڑی کھڑکی کمرے کو قدرتی ماحول فراہم کرنے میں مدد کرتی ھے۔

2۔ اپنے کپڑوں کو پلنگ پر اور خواب گاہ میں ادھر اُدھر مت پھینکیں۔ اس سے کمرے میں بے ترتیبی اور گندگی پھیلتی ھے۔ کپڑوں کو الماری میں لٹکا کے رکھیں۔

3۔ خواب گاہ کو دلکش بنانے کے لئے پلنگ کے پسِ منظر میں خوبصورت لکڑی کا استعمال کریں۔

4۔ خواب گاہ کے ماحول کو پُر رونق بنانے کے لئے پلنگ کے ساتھ دیوار پر لکڑی کے نقش و نگار سے مزین سجاوٹی اشیاء نصب کریں۔

homify Quartos campestres

5۔ خواب گاہ کے منظر میں دلکشی لانے کے لئے دیوار پر خوبصورت پینٹنگز بھی کشیدہ کرا سکتے ہیں۔اس سے خواب گاہ دلچسپ اور دلفریب بن جائے گی۔

Folk Pixers Quartos campestres wall mural,wallpaper,folk,birds,flowers,slavic

6۔ خواب گاہ کو آرام دہ اور پُر سکون بنانے میں ہلکے رنگوں کا بہت اہم کردار ھوتا ھے۔ اپنی پسند کے مطابق کمرے کے لئے خوبصورت رنگوں کا انتخاب کریں جو آپ کی شخصیت کو نمایاں کرتے ھوں۔

7۔ سفید پلنگ پوش ہمیشہ خواب گاہ کو خوبصورت اور جاذبِ نظر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

8۔ پلنگ پوش اور خواب گاہ کی دیواروں کے رنگوں میں مطابقت رکھنے سے خواب گاہ کا ماحول دلکش اور پیارا بن جاتا ھے۔

9۔ اپنی خواب گاہ میں جدت لانے ک لئے جدید ڈیزائن کے پلنگ کا انتخاب کر سکتے ہیں، مزید خواب گاہ میں جدت لانے کے لئے دلچسپ اور انوکھی سجاوٹی اشیاء کا استعمال کریں۔

10۔ ڈریسنگ روم کے لئے خواب گاہ سے ملحقہ چھوٹی سی جگہ کا انتخاب کریں اور سنگھار میز، شیشہ اور خوبصورت صوفی کا اہتمام کریں۔

11۔ اگر الگ سے ڈریسنگ ٹیبل یا ڈریسنگ روم کا انتظام نہیں ھو سکتا تو کپڑوں کی ایسی الماری کا انتخاب کریں جس پر بڑآ سا آئینہ نصب ھو اور آپ اسے ڈریسنگ ٹیبل کے طور پر استعمال کر سکیں۔

12۔ اپنی خواب گاہ کو غیر ضروری اشیاء سے مت بھر دیں۔کم چیزیں آپ کی خواب گاہ کو نفیس اور صاف ستھرا رکھنے میں مدد دیں گی۔

homify Quartos minimalistas

13۔ ڈریسنگ روم میں کپڑوں کی الماری کا انتظام کریں اس سے آپ کی خواب گاہ کشادہ اور خوبصورت نظر آئے گی۔

homify Quartos minimalistas Derivados de madeira Transparente

14۔ سجاوٹی اشیاء کی نمائش اور چیزوں کو محفوظ کرنے کے لئے آپ شیلفوں کا انتخاب کر سکتے ہیں مگر اس کے لئے آپ کو صفائی اور سلیقے سے اشیاء کو رکھنے کے لئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ھو گی۔

15۔ خواب گاہ میں وسعت لانے اور بے ترتیبی سے بچنے کے لئے ٹی۔وی کی بجائے دیوار پر نصب ھونے والی ایل۔سی۔ڈی کا انتخاب کریں۔ اس سے کمرے مین خوبصورتی کے ساتھ جدت بھی آئے گی۔

16۔ اگر آپ کے پاس کپڑوں کو سنبھالنے کے لئے الماری موجود نہیں ھے تو ان کپڑوں کو ہینگر میں لٹکا کر اگے پردہ کھینچ دیں تا کہ یہ سب کپڑے پردے کے پیچھے چھُپ جائیں اور بے ترتیبی ظاہر نہ ھو۔

17۔ خواب گاہ کے ماحول میں نفاست لانے کے لئے ہلکے رنگ کی قالین کا انتخاب کریں جو پلنگ پوش اور دیواروں کے رنگ سے مطابقت رکھتی ھو۔

18۔ اگر آپ پلنگ کا انتظام نہیں کر سکتے تو زمین پر اپنا گدا بچھائیں۔ مزید کمرے میں رونق لانے کے لئے کچھ جگہوں پر شوخ رنگوں کا انتخاب کریں۔

19۔ اگر آپ اپنی خواب گاہ کو نفیس اور خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں غیر ضروری اشیاء بالکل بھی نہ رکھیں اور دیوار پر خوبصورت رنگوں کے ساتھ نقش و نگار پینٹ کریں۔

20۔ اپنی خواب گاہ کو پُرتعیش بنانے کے لئے اسکی ہر ایک چیز کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیں، اس کا پلنگ، پلنگ پوش، پسِ منظر میں دلکش دیوار کا رنگ اور فیروزی رنگ کے بہترین پردے خواب گاہ کے ماحول کو جادؤئی بنا رہے ہیں۔

21۔ اگر آپ کی خواب گاہ کشادہ ھے تو ہمیشہ پلنگ کی جگہ کا انتخاب کرتے وقت اسے کھڑکی کے قریب رکھیں تا کہ قدرتی ماحول آسانی سے آپ تک پہنچ سکے۔

22۔ جس طرح خواب گاہ کے باقی عناصر کو خصوصی توجہ کے ساتھ انتخاب کیا ھے اسی طرح اس کے پنکھے کے انتخاب کے وقت خواب گاہ کی خوبصورتی، دلکشی اور جدت کو ذہن میں رکھیں۔

homify Quartos minimalistas Betão

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista