یہ ڈیزائن آپکی راہنمائی کریں گے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Wooden houses., Design studio of Stanislav Orekhov. ARCHITECTURE / INTERIOR DESIGN / VISUALIZATION. Design studio of Stanislav Orekhov. ARCHITECTURE / INTERIOR DESIGN / VISUALIZATION. Casas clássicas
Loading admin actions …

ٹیرس/بالکنی بھی گھر کی وہ جگہ ہے جو گھر کی بیرونی طرف سے دکھائی دیتی ہے۔اگر ٹررس/بالکنی کی سجاوٹ بہترین اور دلکش ہو گی تو گھر خوب صورت لگے گا۔ہم ٹیرس کے متعلق چند تجاویز آپکی خدمت میں پیش کرتے ہیں ملاحظہ کریں۔

چھوٹی چھت

 اس تصویر میں آپ گھر کو دیکھ سکتے ہیں جس میں شیشے کی کھڑکی کو ایسے لگایا گیا ہے کہ اگر اسے کھولا جائے تو تروتازہ ہوا کمرے میں بآسانی داخل ہو سکتی ہے۔اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو آپ اس طرز کا ڈیزائن بنوا سکتے ہیں۔ ہمارے ڈیزائینر اس سلسلے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں۔

ٹیرس/بالکنی

 کچھ لوگ گھر کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ لوہے یا پھر شیشے کا استعمال زیادہ پسند کرتے ہیں۔ زیرِ نظر تصویر میں بالکنی کے بارے میں بتایا گیا ہے اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بالکنی میں شیشے کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے جو بہت خوبصورت لگ رہی ہے اور گھر کے مالک کے ذوق کا بھی پتہ دے رہی ہے۔

ڈبل بالکنی

 سیڑھیوں کے پاس بالکنی کو آرام کرنے اور تھوڑی دیر روکنے کے لیے بھی استٰعمال کر سکتے ہیں ۔ اس میں لوہے کی گرل کا استعمال اس کو خوب صورت بنانے کے ساتھ مضبوط بھی بنا رہا ہے۔ گھر کے اور سیڑھیوں کے رنگ کی مطابقت کی بنا پر اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ لگ رہا ہے۔

کُھلی چھت والا ٹیرس

یوں تو آپ بالکنی کے مختلف آیڈیاز سے واقف ہوں گے جن میں شیشے اور لوہے سے بنی گرل کو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گھر میں کُھلی چھت کو بالکنی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔  یہ اس گھر کی دلکشی میں اچھا اضافہ ہے اور پہلی نظر میں ہی یہ آپ کے گھر میں آنے والوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

لکڑی کی بالکنی

 آج کل اینٹوں سے بنے مکانات کے علاوہ لکڑی سے بنے مکانات بھی سب کی توجہ اپنی طرف کر رہے ہیں یہ نہ صرف خوبصورت ہوتے ہیں بلکہ ان کو بنانے میں بھی آسانی ہو تی ہے ۔ اور وقت بھی زیادہ نہیں لگتا۔ اس تصویر میں ہم نے ایسے ہی ایک گھر کو دیکھایا ہے جو لکڑی سے بنا ہے ۔ اور اس میں سب سے زیادہ متاثر کن نظر آنے والی چیز لکڑی سی بنی ہوئی بالکنی ہے یہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اور دیکںے والوں کو اپنی ترف متوجہ کرتی ہے۔ 

ایک اور خوبصورت بالکنی کو دیکھیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista