۱۵ جدید لاؤنج جو آپ اپنے گھر میں دیکھنا چاہیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Decora Líder Belo Horizonte - Loft, Lider Interiores Lider Interiores Salas de estar modernas
Loading admin actions …

ہمیں یقین ہے کہ آپ ان تصاویر سے اپنے لاؤنج کے لیے کچھ تجاویز ضرور ڈھونڈ لیں گے۔

۱۔ دلکش رنگوں سے بنا فن پارہ، اس میں موجود رنگوں سےسجائے گئے کشن اور کرسیاں اس لاؤنج کو سب سے منفرد بناتی ہیں۔ چھت سے لٹکتا فانوس اور شیشے کی دیوار سے نظر آتا شہر کا منظر اسے مزید جدید بناتا ہے۔

۲۔ اس روایتی لاؤنج کو اونچائی سے گرتے پردے لگا کر مزید اونچا دکھایا گيا ہے۔ عمودی لکیروں والے فانوس کمرے کے تھیم سے مطابقت رکھتے ہیں۔

۳۔ ٹی وی کے پیچھے بنا بک شیلف اور اس میں سجائی گئی رنگ برنگی کتابیں اس کمرے کی خوبصورتی کا راز ہیں۔

۴۔ نیچا فرنیچر سکون سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا آسان بناتا ہے۔ دیوار پر لگے وال سٹیکر اور مرکزی دیوار پر بنا بک شیلف کمرے کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔

۵۔ کسی بھی فالتو سجارٹ کی بغیر باہر قدرت میں جھانکتا یہ لاؤنج اپنی طرز میں حسین ہے۔ عام انداز سے ہٹ کر دیوار میں نچلا شیلف بنایا گیا ہے جو کمرےکو جدت عطا کرتا ہے۔

۶۔ سفید اور لکڑی کا مجموعہ کبھی پرانا نہیں ہو سکتا۔ چند رنگوں کی آمیزش کے بعد یہ بے حد جاذب نظر بن جاتا ہے۔

۷۔ اس سفید کمرے میں بھی رنگوں کے اضافے کے لیے کتابوں کا استعمال کیا گيا ہے۔ کتابیں رکھنے کے لیے مختلف اونچائیوں پر لگائے گئے لکڑی کے تختے کمرے کو انفرادیت کا عنصر عطا کرتے ہیں۔

۸۔ سفید رنگ میں ہلکے نیلے اور سرمئی رنگ کی آمیزش سے یہ بے حد جدید لاؤنج تخلیق کیا گيا ہے۔ عقبی روشنیاں اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہیں۔

۹۔ کھلی ہوا سے لطف اندوز ہوتا یہ لاؤنج جدت کی بے پناہ نمائش کرتا ہے۔ سیمنٹ کے بنے سوفے اور شیشے کا مڑ جانے والا دروازہ تو دور کی بات ہے، ہماری نگاہ تو ان انوکھی میزوں سے ہی نہیں ہٹ رہی۔

۱۰۔ چھوٹے لاؤنج میں روشنیاں اور رنگ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مرکزی رنگ کو سرمئی رنگ میں رنگ کر اسے گہرائی کا احساس دیا گیا ہے۔ سفید رنگ پر سبز و سرمئی کے ساتھ سرخ و سیاہ کی آمیزش اس جگہ کو سادگی کے ساتھ کی کچھ شوخ عنصر بھی عنایت کرتی ہے۔

۱۱۔ کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی نے اس لاؤنج کو اور کسی سجاوٹ کا محتاج نہیں چھوڑا ہے۔ بڑے بڑے ڈبوں والا سیمنٹ کا فرش جدید انداز کے ساتھ جچتا ہے اور ٹی وی کے گرد بنے شیلف کا منفرد انداز آپ کی توجہ کھینچ لیتا ہے۔

۱۲۔ ڈائننگ روم اور کچن سے پیوست یہ کھلا لاؤنج جدت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ نیلے سرمئی رنگ کا استعمال، مرکزی دیوار پر کیا گیا گہرا رنگ اور اس پر بنائے گئے انوکھے شیلف اس لاؤنج کو سب سے الگ کرتے ہیں۔

homify Salas de estar modernas

۱۳۔ جدت کی بات ہو اور سفید رنگ نہ آئے یہ تو ممکن نہیں۔ چند شوخ رنگوں کی جھلکیوں کے ساتھ مکمل طور پر سفید یہ لاؤنج شیشے کے بڑے بڑے دروازوں سے چھلکتا قدرت کا حسین منظر پیش کرتا ہے۔

چھت سے لٹکتے فانوس خوشنما ہیں اور پچھلی دیوار پر لگا بڑا سا آئینہ اس جگہ کو مزید کشادہ بنا دیتا ہے۔

۱۴۔ یہ لاؤنج گواہ ہے کہ اگر گہرے رنگوں کا درست استعمال کیا جائے تواس جیسا شاہکار بھی تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ دیوار پر لگا چھوٹے گول آئینوں سے بنا آرائشی ٹکڑا حسین ہے اور مفید بھی۔

Casa R, Architrek Architrek Salas de estar modernas

۱۵۔ ایک منفرد روشنی آپ کے پورے لاؤنج کی وضع بدل کر اسے عام سے خاص بنا سکتی ہے۔ ہمیں اس کی الگ سی میز اور کونے میں بنی کام کرنے کی جگہ بھی بہت پسند آئی۔

سجاوٹ میں مدد کے لیے آپ ہمارے پیشہ وران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے: لاؤنج کی سجاوٹ میں کی جانے والی ۱۱ غلطیاں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista