8 تجاویز جن پر عمل کرنے سے آپ کا گھر رہے روشن اور چمکدار

M Usman M Usman
Lotus Pendant Light, MacMaster Design MacMaster Design Salas de estar modernas
Loading admin actions …

روشنی زندگی کا اہم جزو ہے، کم روشنی میں درست کام کرنا مشکل اور آپ کی نظر کے لئے بے حد خطرناک ہے۔ گھر بناتے ہوئے ہم اکثر روشنیوں(lighting) کو ترجیح نہیں دیتے، حالانکہ گھر کی ساری سجاوٹ اور حسن کا انحصار روشنیوں کے انداز اور ترتیب پر ہوتا ہے۔ صرف ایک بٹن دبانے سے آپ کا کمرہ تاریک اور ڈراؤنی حالت سے خوش نما اور پُرکشش بن جاتا ہے۔ 

اگر روشنی مناسب اور اچھے زاویے سے نہ آ رہی ہو تو آنکھوں میں چبھن محسوس ہوتی ہے۔ بیرونی دیوار، داخلی دروازہ سے لے کر بچوں کے کمرے تک ہر جگہ روشنی کی اہمیت واضح ہے۔ انہی خیالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہم گھریلو سجاوٹ کے ماہرین (designers) کی جانب سے کچھ تجاویز آپ کی خدمت میں پیش کریں گئے، جن پر عمل کرنے سے دن ہو یا رات آپ کا گھر رہے روشن اور چمکدار۔

1. بیرونی دیوار کے ساتھ

گھر کی بیرونی دیوار کے باہر جگہ اور پودوں کے اندازِ ترتیب کو دیکھتے ہوئے روشنی کا انتظام ضرور کرنا چاہیئے۔ اس تصویر میں بڑے دروازے کے دائیں اور بائیں مختلف انداز کے بلب لگائے گئے ہیں جبکہ راستے میں موجود روشنیاں ہلکی ہلکی مگر خوب ہیں۔

2. داخلی دروازے کی جگہ

باہر سے آتے ہوئے مہمان پر داخلی دروازے کا تاثر گہرا ہوتا ہے، اس لئے یہاں کم روشنی یا پھر قدرتی روشنی پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے۔ دروازے کے ساتھ ہی موزوں روشنی کا ہونا ضروری ہے۔

3. قدرتی انداز میں

ہر چیز بنی بنائی خریدنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہم فطرتی رنگ بھول جائیں۔ تالاب میں تیرتے پھولوں کی مانند لکڑی سے بنے یہ خوش نما آرائشی بلب چھت سے لٹکتے ہوئے نفاست کا نمونہ ہیں۔(MacMaster Design) کی جانب سے کنول کے پھولوں جیسے یہ بلب ٹی وی لاؤنج یا کھانے کے کمرے میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

4. فرشی روشنیاں

فرش کے ساتھ لگی روشنیاں ماربل کی دیوار کو نمایاں کر رہی ہیں، عام طور پر اس پہلو کی طرف توجہ نہیں دی جاتی مگر ان کا اثر دوسری روشنیوں سے زیادہ حسین اور دل کش ہے۔

5. سادہ مگر پُروقار

ٹی وی لاؤنج میں لگے یہ لیمپ سادہ انداز میں اس کمرے کو روشن کررہے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے زیادہ روشنی کی ضرورت نہیں، بیٹھنے کی جگہ کو فوکس کیا گیا ہے۔

6. بچوں کا کمرہ

اگر آپ بچوں کو تحفہ دینا چاہتے ہیں تو  وقت نکال کر بچوں کے کمرے کو دلچسپ اور دیدہ زیب رنگوں والی روشنیوں سے سجائیں۔ اس کام کے لئے نی اون (neon) کی چمکتی دمکتی پٹی سے بہتر کیا ہو سکتا ہے؟ ہلکے رنگ بچوں کے لئے موزوں ہیں۔

7. موتی جیسا لیمپ

اُف پہلی نظر میں پہچاننا مشکل ہے کہ یہ لیمپ ہے یا کوئی نادر قیمتی موتیوں کا نمونہ۔ ہاتھ کی کاریگری اور پیتل سے پینٹ شدہ یہ لگژری میز لیمپ بیٹھک، ٹی وی لاؤنج وغیرہ کے لئے بہترین ہے۔

8. سادہ مگر پُر اثر

دیوار کے ساتھ لگی روشنیاں (LED lights) سیڑھیوں کے روستے کو روشن اور دیکھنے میں بہترین ہیں۔ وقفے سے وقفے ایک ترتیب میں لگی یہ روشنیاں آپ کے مہمانوں ضرور پسند آئیں گی۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں یہ روشنیاں روایتی روشنی کے مقابلے میں نہایت سستی ہیں۔

اپنے گھر کو مزید منور کرنے کے لئے یہ تجاویز قابلِ دید ہیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista