جب آپ کسی کے گھر جاتے ہیں تو کن کاموں سے گریز کرنا چاہئے۔

Hiba Hiba
TheKeep Series, UNCUT UNCUT Jardim interior
Loading admin actions …

کسی کے گھر بلائے جانا ایک بہت خوشگوار عمل ہے مگر کون سے ایسے کام ہیں جن سے ہمیں گریز کرنا چاہئے تاکہ ہمیشہ ہم اچھے ساتھی بنے رہیں۔ کچھ ایسے دوست احباب اور رشتہ دار ہوتے ہیں، جو کچھ مدت کے لئے غائب ہو جاتے ہیں شاید اس وجہ سے کہ ان کی اچھے طریقے سے مہمان نوازی نہیں کی گئی۔ آپ کو اچھا پڑھا لکھا برتاوء کرنا چاہئے اور ہمیشہ تہذیب و رمدن کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ کیا آپ کو معلام ہے کہ کیسے اچھے سے پیش آنا ہے؟

پڑھنے والوں کے لئے آسان بنانے کے لئے آج ہم آپ کے سامنے کچھ ایسے عناصر پیش کریں گے جو نا خوشگوار ہیں تاکہ آپ اگلی بار احتیاط سے کام لیں۔ آخر روز ہم اپنے آپ کو سدھارتے ہیں اور کچھ نیا سیکھتے ہیں اور آج ہم آپ کو دکھائیں گے کہ آپ کیسے اپنے آپ کو مزید سدھار سکتے ہیں۔

اُن دس ایسے کاموں کو جانئیے جو کسی کے گھر جا کر آپ کو نہیں کرنے چاہئیں۔

بہت سویرے یا دیر رات پہنچنا۔

ہمیں معلوم ہے کہ پاکسانی عوام کو ہر کام میں دیری کرنے کی عادت ہے مگر اس عادت کو ہمیشہ برقرار رکھنا مناسب نہیں۔ پرانی عادتوں کو تبدیل کرنے کے لئے ہم ہمیشہ آپ کی خدمت میں موجود ہیں۔

غیر رسمی دعوتوں میں ۱۰ سے ۱۵ منٹ کی دیری قابلِ قبول ہے بلکہ اکثر اوقات یہ دیری مزید اچھا کھانا بنانے کا باعث بنتی ہے۔ بہت جلدی آ جانا میزبان کےلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ وقت کی پابندی کریں اور پروگرام میں تبدلی کی صورت میں میزبان سے مشورہ کر لینا بہتر ہے۔

جوتے اُتارنے ہیں یا نہیں، اس متعلق سول نہ کیا جائے۔

یہ ایک اچھی پاکساتی خصوصیت نہیں لیکن ہمیں ہر ایک شخص کی عادت کا علم نہیں اسلئے ہم کسی مزہب یا کسی رواج کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے۔

گھر میں داخل ہونے سے پہلے آپسوال کریں اگر آپ جوتوں سمیت اندر آ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ کو معلام ہے ہم جوتوں کے ساتھ گلی میں موجود مٹی بھی ساتھ لے آتے ہیں جو گھر کو گندا کرنے کا باعث بنتی ہے اسلئے جوتے اُتار کر گھر میں داخل ہونا ایک اچھی عادت ہے۔ ہم نگے پاؤں چلنا پسند نہیں کرتے اسلئے میزبان سے جوتوں کے جوڑے کا مطالبہ کیجئے۔

کھالی ہاتھ جانا۔

جب بھی آپ کو کوئی اپنے گھر دعوت پر بلائے تو کھالی ہاتھ جانا مناسب نہیں، دعوت نامے کا شکریہ ادا کرنے کے لئے تحفہ لے کر جانا چاہئے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کسی کی مہمان نوازی کرنے میں محنت کے ساتھ ساتھ خرچ بھی لگتا ہے۔ اسلئے آپ کو ساتھ کچھ لانا چاہئے، چاہے وہ سوڈے کی بوتل ہو، پھولوں کا گول دستا یا پھر کچھ میٹھا۔ یقیناً آپ کا میزبان آپ کے اس عمل سے خوش ہو گا۔

​یہ نا پوچھیں کہ کون سی جگہ بیٹھنے کے لئے سب سے زیادہ مناسب ہے۔

ہر مہمان کے لئے منتخب کردہ جگہ شاید نا ہو البتہ میزبان اپنے لئے کوئی خاص جگہ زیادہ پسند کرے گا۔ روزانہ ایک جگہ پر بیٹھنے کی عادت کے علاوہ باورچی خانے کا بار بار اس جگہ سے چکر لگانا بھی آسان ہو گا۔ اسلئے بیٹھنے سے پہلے سوچئے کہ کون سی جگہ آپ کے لئے مناسب ہے۔

​بستر ٹھیک نا کرنا۔

جب آپ کسی کے گھر رات ٹھہر رہے ہوں تو یہ نا بھولیں کہ آپ کسی کے گھر ہیں، کسی ہوٹل میں نہیں اسلئے اپنا بستر اٹھتے کے بعد ٹھیک کیجئے۔بیشک بستر تھیک کرنا آپ کی عادات میں شامل نہیں پھر بھی تہزیب یافتہ ہونے کا ثبوت دیں اور اپنا بستر خود ٹھیک کریں۔

نجی معاملات میں دخل اندازی کرنا۔

یہاں ہم بغیر اجازت کسی کی نجی جگہ جیسا کہ آفس، کمرے میں گھسنے کی بات کر رہے ہیں۔ کچھ ایسی جگہیں ہوتی ہیں جو بہت زاتی ہوتی ہیں اور بغیر اجازت ہمیں وہاں داخل نہیں ہونا چاہئے۔

دوسری طرف الماریاں، فریج ، کسی چیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ وغیرہ کرنے سے بھی گریز کرنا چاہئے۔

جگہ کو صاف نا رکھنا۔

غسل خانے میں عموماً پہلی دفعہ آپ کو اجازت لینی چاہئے۔

جب آپ غسل خانے سے باہر آئیں تو سب صاف کرنا چاہئے، ٹینکی چلانی چاہئے اور سیٹ کا ڈھکن بند کرنا چاہئے۔

میزبان کی مدد نا کرنا اور جتائے بغیر۔

ہمارا میزبان ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم نہیں اسلئے ہمیں ہر وقت اپنے آپ کو حاضر پیش کرنا چاہئے اور جب بھی ضرورت پڑے مدد کرنی چاہئے۔ کچھ پکانے یا کھانے کے میز پر سے برتن سمیٹنے میں مدد کریں مگر ہمیشہ مدد کرنے سے پہلے میزبان کی اجازت لیں۔ ہر کسی کو اپنی زاتی جگہوں میں دخل اندازی پسند نہیں ہوتی۔

کھانے کی اشیاء میں جن چیزوں سے منا کیا گیا ان کے بارے میں پہلے نا اگاہ کرنا۔

کھانا پکانے والے کے لئے یہ عمل بہت با خوشگوار ہو گا کہ مہمان کچھ نا کھائے۔میزبان سمجھے گا کہ اس کا بنایا ہوا کھانا بیکار تھا، پریشان اور اداس رہے گا۔ اسلئے آپ کو چاہئے کہ اپنے میزبان کو پہلے سے اس متعلق آگاہ کر دیں ۔

غیر سماجی۔

اگر آپ کسی کے گھر بلائے جائیں تو ان سے بات چیت کریں، ساتھ ہسے مسکرائیں اور اچھے وقتوں کو یاد کریں۔ اکیلے کمرے یا اپنے موبائل پر وقت نا خرچ کریں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista