اجلاس کی جگہ کوہمیشہ بہت کشش اور منظم ہونا چاہئے کیوںکہ یہ جگہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے اس لئے آپ کے گھر کو سجانے اور خوبصورت بنانے کے لئے کے اسے گھر کے تمام سٹائل کے ساتھ ہم آہنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ھے اسلئے ہمارے ماہریں نے آج ھومی فائی کے اس مضمون میں آپ کے لئے 45 جدید اور سٹائلش انداز پیش کئے ہیں جو آپ کے گھر کے کمروں کی آرائش اور زیبائش میں بہت مدد فراہم کریں گے۔
اپنے کمرے کے ماحول میں کشادگی پیدا کرنے کے لئے ضروری ھے کہ اس میں روشن لائٹوں کا مناسب انتظام کیا جائے۔ ایک روشن کمرہ ماحول میں تازگی اور فرحت کے ساتھ واضح کشادگی فراہم کرتا ھے۔
جدید اور سٹائلش انداز کے لئے ضروری ھے کہ کمرہ میں ہلکے رنگوں کا استعمال کیا جائے، یہ کمرے میں خوبصورتی اور دلکشی فراہم کرتے ہیں۔ہلکے رنگوں کے استعمال سے چیزیں بہت واضح اور پیاری نظر آتی ہیں۔
آپ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو آپ کے کمرے کے لئے بہت مناسب اور درست ھو۔آپ کے کمرے کی جگہ کے عین مطابق ھوں اور کمرے کی چیزوں سے ہم آہنگ ھوں۔
ایک ایل شکل اور سائز کا صوفہ اور ٹیبل ایک آرام دہ ماحول پیدا کرنے کے لئے کافی ہے.
فرنیچر سے لے کر دیواروں تک ایک مکمل سفید کمرہ ،یہ رنگ اس جگہ میں کشادگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ھے۔ لیکن اس کمرے میں نصب آرائشی عناصر مزید خوبصورتی اور دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔
اس گھر کے بناوٹی ڈیزائن سے فائدہ اٹھاتے ھوئے، دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر قدرت سے لظف انداوز ھونے کی جگہ فراہم کی گئی ھے۔
ٹی۔وی کے لئے شیلف اور فرنیچر کا استعمال ہر چیز کو سلیقے اور ترتیب سے رکھنے میں مدد دیتا ھے۔
قالین آپ کے گھر میں ماحول کو دلکش اور شاندار بناتا ھے، اس کے ساتھ آپ کے گھر کی خالی جگہوں کو پُر کرنے کئے یہ ایک بہترین حل ھے۔
مختلف رنگوں کا مجموعہ ایک اچھا انتخاب ھے، خاص کر ہلکے اور شوخ رنگوں کے امتزاج سے جیسے سفید اور سرمئی رنگ اس کمرے کی دلکشی میں بے پناہ اضافہ کر رہے ہیں۔
خاکستری فرنیچر، پینٹنگز اور ایک قالین کے ملاپ سے، اس شاندار کمرے کی بہترین تجاویز اور خیالات کو نہیں بھولا جا سکتا۔
اگر آپ جدید عناصر کو جمع کرنے سے محبت کرتے ہیں ، اور سجاوٹ ک ساتھ اپنی شخصیت کی عکاسی چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو رنگوں اور ڈیزائن میں محدود مت کریں۔
پورے خاندان کے مکمل اجلاس کے لئے مناسب جگہ پربہترین فرنیچر کا انتخاب کریں۔
اپنی دیواروں کو اس طرح سجائیں کہ یہ آپ کے دن کا آغاز اور اختتام کو مثبت انداز میں پیش کریں۔
اگر آپ بہت سی چیزوں کے جھمگھٹے کے بغیر سادہ چیزوں سے محبت ھے، تو صرف فرنیچر، ایک کافی ٹیبل اور ایک آرائشی عنصر اس ڈیزائن کے لئے کافی ہے.
آپ کمرے کی بڑی چیزوں کے لئے سفید اور چھوٹی سجاوٹی اشیاء کے لئے سیاہ رنگ کا انتخاب کریں، یہ آپ کے کمرے کو سٹائلش اور دیدہ زیب بنا دے گا۔
اپنے کمرے کے کسی کاص حصہ کو باقی گھر اور کمرے سے مختلف بنانے کے لئے اس میں کوئی دلچسپ اور عجیب ڈیزائن کا اضافہ کر دین، جیسے بغیر سیمنٹ کی اینٹوں سے بنی دیوار۔
قدرتی مواد اور ڈیزائن کے ساتھ اس کی دیواریں دوسرے عناصر اور سجاوٹ کے ساتھ ہم مزاج اشتراک کرتے ھوئے کمرے میں دلکشی پیدا کرتی ہیں۔
سیاہ رنگ بھی اہم ھو سکتا ھے جب آپ اس کے ساتھ ہلکوں رنگوں کا ملاپ کریں گے۔
کمرے کے ماحول کو روشن کرنے کے لئے اس میں دیگر روشنی کے علاوہ ایک خوبصورت سجاوٹی لیمپ کا استعمال کریں
اپنے کمرے میں صرف ضروریات کی چیزیں رکھیں تا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ کشادہ جگہ فراہم ھو سکے۔ ایک سنگل صوفہ اس ماڈل میں بہت سی ضروریات کو پورا کر رہا ھے۔
اپنے پسندیدہ شو دیکھتے وقت کافی بڑا صوفہ کے ساتھ تا کہ یہ آپ کے کمرے کو آرام دہ بنا سکے۔
آپ کے رہائشی کمرہ میں شوخ رنگ استعمال ھو سکتے ہیں خاص کر آپ کی آرائشی عناصر جیسے کمرے میں ڈالا گیا زرد رنگ کا قالین بہت دلکش منظر پیش کر رہا ھے۔
یہ مختلف قسم کے چمکتے ستارے کمرے کو روشن اور خوبصورت ماحول پیدا کرنے کے لئے استعمال ھوتے ہیں۔
رنگوں سے بھرے چھوٹے چھوٹے عناصر،، سوفی پر رنگا رنگ کشن ہیں جس کے ساتھ آپ کے کمرے میں رومانوی ماحول پیدا ھو رہا ھے۔
فطری ماحول پیدا کرنے کے لئے، ایک چھوٹی لکڑی کی میز آپ کے کمرے میں فطرت کی عکاسی کر رہا ھے۔
ایک شاندار آئیڈیا، بغیر ٹانگوں کے میز آپ کے کمرے میں ایک نئی جدت اور دلکشی پیدا کر رہی ہیں۔
آرٹسٹک تصاویر، ان کو استعمال سے کمرے میں ایک جدید ترین اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملتی ھے۔
خاکی رنگ بھی ایک مقبول پسند ہے کیونکہ یہ غیر جانبدار رنگ کسی بھی دوسرے رنگ کے ساتھ مل کر استعمال کیا جائے تو اس کا نتیجہ خوبصورت نکلتا ھے۔
یہ کمرہ، صحیح اور کامل جگہ پر واقع ہے جہاں روشنی وافر مقدار میں اندر آتی ھے اور آپ جہاں سے پورے شہر کو دیکھ سکتے ہیں ۔
وال پیپر کے ساتھ دیواروں کی کوٹنگ سجاوٹ میں بہت مدد دیتی ھے اگر آپ کے پاس ایک شاندار ڈیزائن کے وال پیپر ہیں تو آپ کو کمرے کی سجاوٹ کرنے کی ضرورت نہیں ھے۔
اس کمرے کی ہر چیز چمک رہی ھے، اس کے میز سے لے کر صوفہ اور فرش تک ہر ایک عنصر کمرے کی رونق کو بڑھا رہا ھے۔
اس خوبصورت ڈیزائن دار فرش پر ایک صوفہ رکھا گیا ھے جس کا رنگ فرش کے ڈیزائن سے ملاپ رکھتا ھے۔ سیاہ کشن ایک دلفریب منظر پیش کر رہے ہیں۔
ہیرے سے مماثلت رکھتی یہ کافی کی میز ایک جدید اور دلکش ماحول تخلیق کر رہی ھے۔ اس کی بدولت کمرے کا ہر عنصر چمک رہا ھے۔
یہاں تک کہ آپ کی میز آرام دہ، ایک بہت ہی آرام دہ تاثر پیدا کر رہی ھے
کمرے میں ضروری اشیاء کے حصول میں صوفے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
خوبصورت سرمئی چمنی کے ہم مزاج رنگوں کی شیلفیں اور سرمئی رنگ کا صوفہ خاکی فرش کے ساتھ ایک دلچسپ اور حیرت انگیز ماحول تخلیق کر رہے ہیں، سفید چمکتی دیواریں اور چمکتے روشنی کے آلات ایک سحر انگیز ماحول کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
اس اجلاس کی جگہ پر خاندان یا دوستوں کے ساتھ فلموں اور پروگراموں سے لطف اندوز کرنے کے لئے بڑے ٹیلی ویژن کی کمی محسوس نہیں کر سکتے.
اپنے پاؤں فرنیچر پر رکھ کر آرام کرنے کی طرح سہولیات سے لطف اندوز ھونے کے لئے اس قسم کے لوازمات کے لئے یہ صوفی بہترین ھے۔
اجلاس کے کمرے میں جہاں آپ خاندان اور دوستوں کے ساتھ ٹٰی۔وی شو کو دیکھ کر لطف اندوز ھو سکتے ہیں یہاں پر پرانی طرز کا ایک چھوٹا میز دلکش آرائشی عنصر کے طور پر پیش کیا گیا ھے۔
غیر جانبدار رنگوں سے سجایا گیا یہ کمرہ سرمئی صوفوں اور اسی رنگ کے قالین کے ساتھ کافی خوبصورت اور آرام دہ جگہ پیش کر رہے ہیں۔
سفید رنگ کو یہاں ایک سنجیدہ رنگ کے طور پر پیش کیا گیا ھے، سفید رنگ کے صوفے اور سفید چمکتی دیواریں کے ساتھ ہلکے رنگ کی چھوٹی سی صوفی نہائت خوبصورت تاثر پیش کر رہی ھے۔
منظم روشنی کے لئے، مختلف اقسام کے جدید اور خوبصورت لیمپ کا استعمال کریں۔
اپنے کمرے کے ماحول کو دلچسپ بنانے کے اپنے پسندیدہ فنکار کی ایک تصویر کو منتخب کریں یا فنکارانہ پینٹنگز کی ایک نقل کے لئے اپنے کمرے میں ایک جگہ کا انتخاب کریں۔ یہ ایک دلچسپ اضافہ ثابت ھو گا۔
اگر آپ کے پاس زیادہ جگہ نہیں ھے تو آپ ان دونوں انداز کو ایک ہی جگہ پر یکجا کر دیں۔آرائشی عناصر اور ضروریات کو خوبصورت انداز میں پیش کریں۔