ایک خوبصورت گھر کی تعمیر کی قدم بہ قدم تصاویر

Hamna – Homify Hamna – Homify
VIVIENDA UNIFAMILIAR AISLADA, FRAMASA CONSTRUCTORA DEL NOROESTE SLU FRAMASA CONSTRUCTORA DEL NOROESTE SLU Casas modernas
Loading admin actions …

ہم سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ہم اپنے لیے خوابوں جیسا گھر بنا لیں۔ اس کے لیے ہمیں بہت اچھی لوکیشن میں زمین چاہیۓ ہوتی ہے اور اس کے بعد پروجیکٹ کو ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ صرف کسی آرکیٹیکٹ کو ہائر کرنے اور مکان کو شروع سے بنانے کے خوف سے ہی اس منصوبے پر عمل درامد نہیں کر پاتے۔ اس کے علاوہ کافی لوگوں کو یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ پتہ نہیں اس گھر کو بنانے میں کتنا وقت لگ جاۓ گا۔

لیکن اگر آپ اچھی منصوبہ بندی اور موجودہ وسائل کو منظم طریقے سے استعمال کریں تو آپ بہت آسانی سے اپنے خوابوں کا گھر تعمیر کر سکتے ہی نجہ نہ صرف بہت قیمتی ہو گا بلکہ ادھر آپ اپنی زندگی کا بھی پوری طرح لطف لے سکتے ہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک گھر کی تعمیر کی قدم بہ قدم تصاویر لے کر آۓ ہیں جن کو دیکھ کر آپ یقینا متاثر ہوں گے۔ 

ابتدائی مرحلہ

یہ اس گھر کی تعمیر کے ابتدائی مرحلے کی تصویر ہے۔ جس کو دیکھ کر اس کی مضبوط کنکریٹ کی بنیادوں اور سٹرکچر کا پتہ لگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ چھت اور دونوں منزلوں کے درمیان بڑی بڑی کنکریٹ کی ہی سلیبز کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

دیواروں کی تعمیر

اس دو منزلہ گھر کی دیواریں اینٹوں کی مدد سے بنائی گئی ہیں جن کے درمیان سیمنٹ لگا کر ان کو مضبوطی مراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعمیر کے اس مرحلے میں پانی کے لیے پائپ لائنز اور بجلی کا نظام بھی گھر میں لگا دیا گیا ہے۔

کھڑکیاں

اس سارے سرمئی کام کے بعد جب ساری دیواریں مکمل ہو گئیں اور فرش اور ساری پائپس وغیرہکا کام صحیح سے مکمل ہو گیا تب ہمارے ماہرین تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچے، یقنی اس گھر کو مکمل لک دینا۔ اس میں انھوں نے ساری کھلی جگہوں پر دروازے اور کھڑکیاں لگائیں تاکہ اس گھر کا اندرونی حصہ محفوظ رہ سکے۔

انسولیشن فراہم کرنے والی چیزیں

اس گھر کے سامنے والے رخ پہ مختلف قسم کے واٹر پروف مٹیریل اور گرمی سے بچاؤ کے لیے مواد لگایا گیا ہے تاکہ گھر کے اندر کے ٹیمپریچر کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اس انسولیشن کی وجہ سے اس گھر کے آحری مراحل مکمل کرنے میں بہت آسانی ہو گی۔

چھت کی انسولیشن

اس چھت پر بھی واٹر پروفنگ مواد استعمال کیا گیا ہے تاکہ نہ صرف گرمی کو روکا جاۓ بلکہ سارے گھر کو نمی اور بارش کے پانی کی وجہ سے سیلن سے بھی بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ چھت کو واٹر پروفکرنے سے چھت کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے پانی کی وجہ سے اس میں کوئی فریکچر بھی نہیں آتا۔

چھت کی بھرائی

اس پوری چھت کو چھوٹی کنکریوں س بھر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ یہ پانی کو فلٹر بھی کر رہا ہے۔ اس طرح پانی سیدھا چھت کی سطح کو خراب نہیں کر سکتا اور گھر اندر سے کسی بھی لیک سے بچا رہتا ہے

فرش

اب ہم آتے ہیں گھر کے اندرونی حصے کی طرف۔ ادھر فرش کے لیے بڑے بڑے سریمک سلیبز کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ تقریبا 60x60 cms  کے ہیں۔ اور ان کو اس قدر احتیاط سے لگایا گیا ہے کہ ان کی درمیانی جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

لکڑی کا فرش

گھر کے باقی حصوں میں فرش کے طور پر لکڑی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ لیکن اس سے پہلے ان کے نیچے سیدھی دھات استعمال کی گئی ہے تاکہ لکڑی کے سلیبز آسانی سے لگ سکیں۔ اس سے اس بات کی یقین دہانی کی گئی ہے کہ کہیں بعد میں لکڑی کے تختے کہیں سے بیٹھ نہ جائیں یہ اٹھ نہ جائیں۔ 

آخری مرحلہ

سب سے آخر میں ہمارے ماہرین اس گھر کو باہر سے فائنل ٹچز دینے آۓ ہیں جس میں چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر غور کیا گیا ہے جس میں گھر پر رنگ کرنا، اور اس کی خوبصورتی مزید ابھارنے کے لیے پتھروں اور ٹائلزکا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک خوبصورت اور مکمل گھر

یہ گھر اب بالکل مکمل ہو چکا ہے جس میں مختلف مٹیریل کو استعما کر کے اسے بہت خوبصورت اور جدید کنداز دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سفید اور سرمئی رنگ کے استعمال سے یہ گھر سب گھروں میں زیادہ خوبصورت اور جدید لگ رہا ہے۔

5مہینوں میں تعمیر شدہ ایک چھوٹا گھر .

دیکھا! نہیں تھا نہ یہ بہت زیادہ مشکل کام؟

تو پھر آپ کب اپنے لیے اپنے خوابوں کا گھر تعمیر کروانے لگے ہیں؟

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista