ایک ملائشین اپارٹمنٹ کی شاندار تزئین و آرائش

usranaz usranaz
Soho, Alecc Interior Design Alecc Interior Design Quartos modernos
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو ھومی فائی میں ملائشیا کے شہر کالانگ میں لے کے جا رہے ہیں جہاں ہمارے پیشہ ور ماہرین ایلک داخلی ڈیزائبر 180 سکوئر میٹر کے اپارٹمنٹ کی دلچسپ دوبارہ مرمت اور تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ یہ اپارٹمنٹ ایک بڑا رہائشی کمرہ ،دو خواب گاہیں،اور ان میں سے ایک تقسیم شدہ مطالعے کے کمرہ پر مشتمل ھے۔ چممکدار روشنیوں ،جدید ڈیزائن کے عناصر اور بہترین جگہ کا استعمال اس اپارٹمنٹ کی چند خصوصیات میں شامل ہیں۔

مزید جاننا چاہتے ہیں ؟ تو اس مضمون کو تفصیل سے پڑھیں شائد آپ کو اس میں آپکے گھر کے لئے چند متاثر کُن تجاویز پسند آئیں۔

1۔ رہائشی کمرہ : دورانِ مرمت

ہم اپنے آیئڈیا بک کا ان دو تصاویر سے آغاز کریں گے جس میں دورانِ مرمت کا احوال دکھایا گیا ھے۔ پہلی تصویر میں یہ دکھایا گیا ھے کہ یہ بہت بڑی جگہ ھے جہاں ہم تجربہ کر رہے ہیں۔اس کھلی جگہ میں ایک بڑی کھڑکی کی جگہ رکھی گئی ھے جس سے قدرتی روشنی بہت بہتر انداز میں اندر آ سکتی ھے۔

خواب گاہ : دورانِ مرمت

تعمیر کے بعد : ریاشی کمرہ

باورچی خانہ اور رہائشی کمرہ ایک ہی جگہ پر واقع ہیں۔لیکن دونوں کے پاس  استعمال کے لئے کافی جگہ موجود ھے۔ رہائشی کمرہ میں ایک خوبصورت صوفہ سیٹ رکھا گیا ھے جس نے کمرے کی مرکزی جگہ پر قبضہ کیا ھوا ھے۔صوفہ سیٹ کے ساتھ ایک خوبصورت لکڑی کی میز سجائی گئی ھے۔یہاں پر دراصل تار کی پیکنگ ریل کو میز کے طور پر استعمال میں لایا گیا ھے جو کہ جدید سٹائل اور دیہی سٹائل کا حسین امتزاج ھے۔

باورچی خانہ

جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ھے کہ باورچی خانہ کھلے منصوبے کا ایک حصہ ھے،تا ہم باورچی خانہ کے لئے کافی جگہ موجود ھے۔فنِ تعمیر کے ماہرین نے باورچی خانہ کے فرش کو خاص طور پر بنایا ھے اور اسے باقی فرش کی نسبت تھوڑا اونچا بنایا گیا ھے۔اس کے علاوہ یہاں پر سٹوریج کی الماریوں،چھت پر اور فرش کے ارد گرد خوبصورت لائٹوں کا انتظام اس باورچی خانہ کی رونق کو بڑھا رہا ھے۔

مرکزی خواب گاہ

خواب گاہ میں ایک کم اونچائی کا خوبصورت پلنگ لکڑی کے فرش پر لگایا گیا ھے، یہ لکڑی کا فرش باورچی خانہ والے فرش کی طرح زمیں سے تھوڑا اوپر بنایا گیا ھے۔ پلنگ کے دونوں اطراف خوبصورت فرنیچر اس پلنگ کے خوبصورتی کے ساتھ خواب گاہ میں جدت اور پُر سکون ماحول مہیا کر رہا ھے۔

مطالعاتی گوشہ

فنِ تعمیر کے ماہر نے پلنگ کے پیچھے دیوار کے ساتھ خوبصورت مطالعے کے لئے میز ڈیزائن کی ھے۔ یہ مطالعاتی میز کھڑکی کے ساتھ مزین کی گئی ھے جس سے اس میز پر خاطر خواہ قدرتی روشنی پڑتی ھے اور اس کے علاوہ یہ کھڑکی پورے کمرے کو روشن کرنے میں مدد فراہم کرتی ھے۔

کپڑوں کی الماری

مرکزی خواب گاہ میں  ایک چمکدار فینسی شیشوں کے دروازوں سے مزین کپڑوں کی الماری نصب کی گئی ھے جس کے اوپر سفید رنگ کا دھاری دار نمونہ ایک دلکش اور دیدہ زیب منظر پیش کر رہا ھے۔ تین دروازوں پر مشتمل یہ الماری  کپڑوں کو،جوتوں کو اور بہت سی اشیاء کو سٹور کرنے لئے کافی جگہ فراہم کررہی ھے۔

غسل خانہ

غسل خانہ کو سیاہ اور خاکستری رنگ کی خوبصورت اور دیدہ زیب ٹائلز سے مزین کیا گیا ھے۔ واش بیسن کو اس انداز میں نصب کیا گیا ھے کہ اس کی ٹونٹی اوپر کی طرف کھل کر ایک جدید اور سٹائلش انداز میں پانی بہاتی ھے۔ واش بیسن کا یہ انداز ٹوائلٹ کے لوازمات کو بہتر انداز میں رکھنے کے لئے کھلی جگہ فراہم کر رہا ھے۔ مزید اس واش بیسن کے اوپر ایک خوبصورت ڈیزائن کا آئینہ اور اس کے گرد ایل۔ای۔ڈی لائٹس غسل خانہ کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ھے۔

نمونے دار ٹائلز کا استعمال

ٹوائلٹ کی پچھلی دیوار کو مختلف نمونوں اور ڈیزائن کی ٹائلز سے مزین کیا گیا ھے جس میں افقی دھاری دار سٹائل کو اپنایا گیا ھے۔

سیاہ ٹائلزکی دیوار جس کے وسط میں خاکستری ٹائلز کا امتزاج، ایک دلکش سیاہ اور خاکستری رنگ کا مجموعہ

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista