10 خوبصورت دروازوں اور راہداریوں کے ڈیزائن جنہیں آپ کاپی کرنا چاہیں گے

usranaz usranaz
Departamento en La Cuesta , Interiores B.AP Interiores B.AP Corredores, halls e escadas rústicos
Loading admin actions …

متاثر کُن گھر صرف اپنے خوبصور بڑے باغات اور بڑے اگواڑوں سے اظہار نہیں کرتے بلکہ ان گھروں کی راہداریاں اورداخلے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دروازے کے پیچھے پہلی تعارفی چیز ھے جو کہ باقی گھر کا تاثر قائم کرتی ھے۔ھومی فائی میں ہم ہمیشہ ایسی تجاویز پیش کرتے ہیں جو آپ کے گھر کو جدید بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ان تجاویز کا آپ بھی بار بار مطالبہ کرتے ہیں۔ہم گھر کی ہرجگہ کو مخصوص وقت دیتے ہیں۔اور اس وقت ہم داخلی حصوں اور راہداری پر بات کرنے جا رہے ہیں۔

تو پھر اس بہترین منصوبے کو دیکھنے کے لئے تیار ھو جائیں!

1۔ چمکدار عناصر کے ساتھ داخلہ

یہ پہلا آئیڈٰیا ہمیں دکھاتا ھے کہ داخلی حصہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کر سکتا ھے۔یہ جگہ آپ کو ایسے چمکدار عناصر کو پیش کرنے کا موقع دیتی ھے جنکی باقی گھر میں جگہ نہیں بنتی۔جیسے کہ اس کمرے کے وسط میں درختوں کے تنوں سے مشابہت والی لکڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ 

2۔ لکڑی سے بنی لمبی راہداری

جب تک آپ اسے دیکھ نہیں لیں گے تب تک آپ کو اس راہداری کی صلاحیت پر یقین نہیں آئے گا۔اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے گھر کا ہر حصہ منفرد ھو اور اس سے رنگوں اور بناوٹ کی صلاحیتوں کے مطابق بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ھے۔جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔تیز نیلی دیوار کی ایک طرف آسانی سے حرکت دے سکنے والی پینٹنگز اور دوسری طرف بانس کے بنبوؤں سے مزین جس میں قدرتی روشنی آسانی سے اندر آ رہی ھے۔

3. بہت سے کرداروں کے ساتھ پتھریلی دیوار

پتھرایک ایسا عنصر ھے جو ہمیشہ توجہ کھینچ لیتا ھے۔ ان کو رکھنے کی بہترین جگہ داخلی حال ھے۔ یہ ایک خوبصورت اور پرانے زمانے کا سٹئل ھے۔اس کو لکڑی، فرش یا چھت کے ساتھ مل کر آئیڈیل سٹائل دے سکتا ھے۔پتھر قدرتی طور پر ٹھنڈا ھوتا ھے اور گرمیوں کے لئے موثر ثابت ھوتا ھے۔

4۔ بہتر روشنی کے لئے دیوار میں سوراخوں کے ساتھ راہداری

عام طور پر راہداریاں تنگ ھوتی ہیں،اور زیادہ تر تاریک جگہ پر بنی ھوتی ہیں۔اسلئے یہ تجویز بہت بہترین ھے۔دیوار میں سوراخ آرائشی ھو سکتے ہیں لیکن ساتھ میں بہترین تازہ ھوا اور وینٹیلیشن بھی ضروری ھے۔جس سے آپ ملحقہ کمروں میں خوبصورت اور سٹائلش انداز شامل کر سکتے ہیں۔

5. داخلی حصے کو پینل کے ساتھ محفوظ بنائیں

مختلف عناصر جیسے شیشہ،لکڑی، سرکنے والے  دروازے یا پینل کو بطور دیوار استعمال کیا جا سکتا ھے۔یہ بھی دیوار کی طرح کام کرتے ہیں۔ لیکن یہ جگہ کو تقسیم کرنے کا جدید اور تخلیقی طریقہ ھوگا۔ ان پینلز کا ایک اور فائدہ یہ ھوتا ھے کہ ان پینلز کی مدد سے قدرتی روشنی وافر مقدار میں اندر داخل ھوتی ھے۔

6۔ اندر داخل ھونے کے بعد پہلا تاثر

آپ کی جگہ کی ترتیب کا فائدہ اٹھانے اورداخلی حصہ کے اس ڈیزائن کا فائدہ اٹھانے کےلئے، تمام گھروں کے داخلے دالان میں نہیں کھلتے۔ اس ڈیزائن میں داخلی حصہ رہائشی کمرے کی طرف جاتی سیڑھیوں کی طرف رہنمائی کرتا ھے۔تا ہم اس سارے ڈیزائن میں ساری خوبصورتی لٹکتے فانوس اور شیشے کے بنی سیڑھیوں کی ریلنگ میں پوشیدہ ھے۔

7۔ سپاٹ لائٹ کے ساتھ ایک ہی داخلہ

اگر داخلہ براہِ راست کمرے کی رہنمائی نہیں کرتا اور نہ ہی اس میں کوئی کھڑکی ھے تو اس داخلہ میں آپ صحیح طرز کی روشنیوں کا انتخاب کریں۔آپ ٹیبل لیمپ یا لٹکتی روشنی کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

8۔ رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ رنگین داخلہ

گھر میں پودے ہمیشہ ضروری عنصر سمجھے جاتے ہیں،اور اگر آپ پہلا تاثر اچھا بنانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ داخلی حصہ پھولوں سے بھرا ھو۔ اگر آپ کی جائیداد میں داخلی حصہ سے پہلے دالان ھے تو اسے قدرتی ماحول بنانے کے لئے اطراف میں پودوں اور خوبصورت پھولوں سے بھر دیں۔یہ ایک اچھا اور خوبصورت تاثرقائم کرتا ھے۔

9۔ داخلہ پر مناسب سجاوٹ کا انتظام کریں

یہ خوبصورت داخلہ ظاہر کرتا ھے کہ دلکش داخلے کے لئے اسے سجانا بہت ضروری ھے،استقبال کے لئے گملوں کے ساتھ پودے رکھیں۔خاص طور پر اگر آپ کے داخلہ میں سیڑھی ھے تو اس کے آغاز کو خوبصورت پودوں کے ساتھ قدرتی ماحول دیں اور اس جگہ میں رومانویت بھر دیں۔

10۔ کمرے کے خصوصی ڈیزائن کے ساتھ دالان اور داخلہ کو ہم آہنگ کریں

اگر داخلہ براہِ راست رہائشی کمرے کی طرف رہنمائی کرتا ھے تو دالان کے ڈیزائن کو کمرے کے ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتے ہیں۔رہائشی کمرے کو لکڑی کی شیلف کے ساتھ خوبصورت تقسیم کر کے ایک جیسا ڈیزائن تشکیل دیا گیا ھے۔سفید سیڑھیوں کے ساتھ سفید رنگ کی لکڑی کے شیلف خوبصورت رنگوں کا امتزاج پیش کر رہا ھے۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista