اپنی لکڑی کی الماری کے لیے بہترین ڈیزائن دریافت کیجیے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Mittal Residence, Colaba, Mumbai , Inscape Designers Inscape Designers Quartos ecléticos
Loading admin actions …

ہر بار گھر کی بڑی صفائی کے دوران ہم سوچتے ہیں کہ اب کی بار اتنے کپڑے، جوتے اور دوسرا سامان اکٹھا نہیں کریں گے۔ سچ یہ ہے کہ ہر بار ہم خود سے کیا گیا یہ وعدہ بھول جاتے ہیں اور سامان خریدنے کی خواہش اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہم خود کو ایک بار پھر بہت سے سامان اور کپڑوں میں گھرا پاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے گھر میں زیادہ سے زیادہ جگہ بچانا چاہتے ہیں تا کہ سب کچھ منظم طریقے سے رکھا جا سکے۔ اسی لیے الماریاں لازمی ہیں جو ہمیں یہ یقین دیتی ہیں کہ نہ کچھ گمے گا اور نہ ہی گھر بے ترتیب ہو گا۔ آج ہم لکڑی سے بنی الماریوں کی بات کریں گے، ہم نے آپ کو الماری ڈیزائن کرنے میں مدد دینے کے لیے یہ فہرست ترتیب دی ہے۔

مردانہ انداز کی

لکڑی کبھی پرانی نہیں ہوتی، اس کے ایسے انتخابات ہمیشہ موجود رہتے ہیں جو ہمیں حیران کر سکیں۔ اس کے علاوہ گہرے رنگ مزید نفاست اور سنجیدگی کا پتا دیتے ہیں اور دوسرے مواد کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ مجموعہ بناتے ہیں جو مضبوطی اور پختگی دکھاتا ہے۔

یہاں ایک مکمل الماری دکھائی گئی ہے جس میں ہر قسم کا سامان منظم کرنے کی جگہ موجود ہے۔

دھیمے رنگ

لکڑی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس میں سے اپنی پسند کا وہ درست رنگ بنا سکتے ہیں جو باقی کمرے کی سجاوٹ کے ساتھ جچتا ہو۔

تو ہلکے رنگ کی لکڑی خاص طور پر اپنے ارد گرد کا سارا ماحول ورشن کر دیتی ہے اور کمرے کو کشادہ دکھاتی ہے۔

نوعمری کے مرحلے میں

اگر آپ کے ٹین ایجر بچے اپنا الگ کمرہ چاہتے ہیں تو ان کا سامان رکھنے کی جگہ بنانا آپ کو مشکل کا شکار کر سکتا ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بچے اس عمر میں سب کچھ سمیٹنا زیادہ پسند نہیں کرتے مگر ایسی بچوں والی الماری انہیں سب منظم کرنے اور ہر شے الگ الگ رکھنے میں مدد دے گی۔

خوشگوار

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، یہ قدرتی سطح دوسرے مواد اور لوازمات کو اپنا جادو دکھانے اور مختلف ڈیزائن بنانے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ وال پیپر اس الماری کو جو پہلے سنجیدہ اور بدمزہ لگ رہی تھی، مزے دار بنا دیتا ہے۔

قدیم خواب

ظاہر ہے آج بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو ماضی کے تختوں کی مضبوطی کو پسند کرتے ہیں اور جدید ڈیزائن ان پر اپنا اثر چھوڑنے میں ناکام ہیں۔

ان حالات میں آپ شاہانہ طرز کی الماریاں ڈھونڈ سکتے ہیں جن میں سامان رکھنے کی اچھی جگہ موجود ہو اور ان کے بیرونی حصے پر رنگ کر کے انہیں خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

الگ الگ

آپ اس نئے ڈیزائن کی علیجدہ علیحدہ بنی الماریوں کو ضرور پسند کریں گے۔ بس دروازے مکمل طور پر بند کریں اور آپ کو ایک دیوار نظر آئے گی جس کے پیچھے سب کچھ چھپا ہے۔

یہ ان چھوٹی جگہوں کے لیے بہترین ہے جہاں ایک دو انچ بھی اہمیت رکھتے ہیں، سب مسائل ایک چٹکی میں حل ہو جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے: ۱۵ بڑی بڑی الماریاں جنہیں دیکھتے ہی آپ کو ان سے پیار ہو جائے گا۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista