سستے داموں گھر بہتر بنانے کے ۲۴ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Janelas e portas tropicais
Loading admin actions …

یہ حیرت انگیز ہے کہ کس طرح ہم گھر کو تھوڑا سا بہتر بنا کر اسے ایک نئی اور تازہ وضع سے نواز سکتے ہیں۔

مگر آج کے مہنگے دور میں گھر کو بہتر بنانا مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے۔ بجٹ کی کمی کی وجہ سے گھر کی سجاوٹ کم زیادہ اہمیت نہیں دی جا سکتی۔ مگر آج ہومی فائی پر ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے گھر کو ۱۰۰۰ روپے سے کم میں کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔ چاہے آپ اپنا لاؤنج سجائیں، کھانے کا کمرہ، کچن، باتھ روم یا بیڈ روم، یا اپنے داخلے کو ایک تازہ احساس دینا چاہیں، یہ چھوٹی چھوٹی تراکیب آپ کے بجٹ پر زیادہ اثر ڈالے بغیر آپ کی مدد کریں گی۔ آپ کا گھر کچھ ہی وقت میں جدید اور حسین ہو جائے گا۔

۱۔ کچن کو نیا بنانے کے لیے سنک کے پیچھے ٹائل لگائیں

۲۔ صحن کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک رنگین بنچ کا اضافہ کریں

۳۔ اینٹیں استعمال کرتے ہوئے داخلی دروازے تک لے جانے والی ایک دلکش روش بنائیں

۴۔ کچن کی الماریوں کو جدید لکڑی سے بدل دیں – خود کرنے والا ایک مزے دار منصوبہ

۵۔ گھر کے بیرونی حصے کو تازہ اور رنگین بنانے کے لیے اس میں کچھ گملوں یا گلدانوں کا اضافہ کریں

۶۔ اندرونی حصے میں ہریالی لانے کے لیے ایک عمودی باغ بنائیں

Mur Végétaux, Green Mood Green Mood Salas de jantar ecléticas

۷۔ دیواروں پر شیلف لگائیں اور ان میں کتابیں یا تصویروں کے فریم سجائیں

Ph con Parra, Pop Arq Pop Arq Salas de estar minimalistas

۸۔ حاری وضع کے لیے چھت سے گملے لٹکائیں

۹۔ کچن کی الماریوں پر کوئی شوخ رنگ کریں

Cozinha homify Cozinhas modernas

۱۰۔ روشنیوں کی مدد سے اپنے پیارے گھر کی خوبصورتی کو مزید ابھاریں

۱۱۔ ایک گلدان بہت کچھ کر سکتا ہے

homify Janelas e portas tropicais

۱۲۔ پرانے نقشے کو دیوار پر لگے فن پارے میں بدل دیں اور آپ ایک پراسرار اور جادوئی ماحول بنا لیں گے

homify Quartos ecléticos

۱۳۔ اپنی کامیابیوں کی ٹرافیوں وغیرہ کو فریم میں لگائیں

homify Escritórios modernos

اپنی کھڑکیاں دروازے کھول کر دھوپ اور تازہ ہوا کو گھر کے اندر آنے دیں۔ ایسے آپ مفت میں اپنے گھر میں تبدیلی لے آئیں گے۔

۱۴۔ دھوپ کو چمکنے دیں

۱۵۔ رومانوی ماحول کے لیے ایک دو لیمپ لگائیں

۱۶۔ ایک دلکش باتھ روم کے لیے اپنے پرفیوم سامنے سجائیں

Detalhe nichos no box homify Casas de banho modernas

۱۷۔ صنعتی وضع حاصل کرنے کے لیے سیمنٹ یا اینٹوں کو کھلا چھوڑ دیں

۱۸۔ آسائش اور عمدگی کے احساس کے لیے ایک دیوار پر سرمئی رنگ کریں

۱۹۔ گھر کو آرام دہ بنانے کے لیے ایک نرم سیکنڈ ہینڈ قالین خریدیں

۲۰۔ دیواروں پر سٹیکر لگا کر اپنے گھر کو یادگار بنائیں۔ جب آپ ان سے بیزار ہو جائیں تو بےشک انہیں اتار لیں

۲۱۔ شوخ رنگ کے یا ڈیزائن والے کپڑے سے اپنے پردے خود بنائیں

۲۲۔ ایک دلکش مگر سستے ڈیزائن کے لیے لاؤنج یا بیڈ روم میں ایک جھولا لگائیں۔

۲۳۔ ایک دیوار پر کالا رنگ کریں اور اسے کھانا پکانے کی پرکیبیں، شاپنگ کی فہرست یا قول لکھنے کے لیے تختہ سیاہ کے طور پر استعمال کریں

۲۴۔ رنگین کمبل

اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی اچھا لگے گا: سجاوٹ کی ۷ غلطیاں جن کی وجہ سے گھر چھوٹا لگتا ہے۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista