محل کی سی سجاوٹ والا ایک اپارٹمینٹ

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Salas de estar modernas
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی آرائش ایک اہم ذمہ داری ہوتی ہے، اس کے لیے آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوتا ہے۔ یعنی اس طرح نہیں کہ آپ کو جو چیز اچھی لگے بس وہ خرید لیں، بلکہ کسی بھی چیز کو خریدنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کو اس کی کتنی ضرورت ہے اور یہ آپ کے گھر میں کیسی لگے گی۔

اس مشکل سے بچنے کا ایک آسان حل یہ ہے کہ آپ کوئی ایک انداز چن لیں جیسے کہ کلاسیک، یا پھر جدید انداز وغیرہ اور پھر اس کے مطابق ہی ساری چیزوں کی خریداری کریں۔ بہت زیادہ چیزوں سے گھر کو بھرنے سے بچیں کیونکہ سادگی کا اپنا الگ ہی حسن ہوتا ہے۔ 

اسی سلسلے میں ہم آپ کے لیے لاۓ ہیں ایک ایسا اپارٹمینٹ جو کہ اپنے بہترین انداز لور درست فرنیچر کے استعمال کی وجہ سے آپ کا دل موہ لے گا۔

ایک مکمل دیوان خانہ

homify Salas de estar modernas

دیوان خانہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جدھر بیٹھ کر سارے گھر والے آرام کرتے ہیں اور مل کر ٹی وی وغیرہ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے ادھر کا فرنیچر پسند کرتے وقت آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تب تو یہ جگہ اور زیادہ توجہ مانگتا ہے۔ 

اس گھر میں دیکھیں کہ ہمارے ماہرین نے کتنی خوبصورتی سے جگہ کو استعمال کرتے ہوۓ اسے ایک مکمل دیوان خانے کا انداز دیا ہے۔ اس جگہ ہر وہ چیز موجود ہے جو ایک دیوان خانے میں ہونی چاہئے۔ L کی شکل میں رکھے صوفے، سامنے لگا ٹی وی اور کونے میں رکھی میز اور کرسیاں جدھر بیٹھ کر آرام سے کھانا کھایا جا سکتا ہے۔

روشنیوں کا استعمال

homify Salas de estar modernas

اس کمرے پر غور کریں تو آپ کو پتا چلے گا کہ ادھر زیادہ تر قدرتی روشنی پر انحصار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ریوایتی بڑے مرکزی فانوس کے استعمال کے بجاۓ جدید انداز کے چھوٹے بلب دیوار پر لگاۓ گئے ہیں۔

پتھر اور لکڑی کا حسین ملاپ

homify Salas de estar modernas

اس رخ سے کمرے کو دیکھیں تو آپ کے ذہن میں ایک دم کسی پینٹنگ کا خیال آۓ گا۔ 

ادھر آپ کی توجہ سب سے پہلے لکڑی کا خوبصورت فرنیچر اور پتھر کی دیوار اپنی طرف کھینچے گا۔

چھوٹے باورچی خانے میں قدرتی روشنی

homify Cozinhas modernas

اس چھوٹے سے باورچی خانے میں تھوڑی سی ہی جگہ کو اس طرح استعمال کیا گیا ہے کہ ادھر ادھر آنے جانے میں مشکل نا ہو۔

اس کے علاوہ ڈھیر ساری قدرتی روشنی کی وجہ سے یہ باورچی خانہ اپنے اصل سائیز سے بڑا لگ رہا ہے۔

قدرتی اشیاء کا خوبصورت استعمال

homify Cozinhas modernas

آپ اپنے باورچی خانے کو بہت بڑے سائز کے بغیر بھی بہت وضع دار اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ ان سرمئی رنگ کے بٹے کیبنٹ اور دوسری طرف موجود کام کے لیے جگہ ایک چھوٹے باورچی خانے کے لیے بہت کافی ہے۔ اور دیکھیں ادھر کتنی ذہانت سے میز اور کرسی رکھی گئی ہے۔

جدید اشیاء کا رلکش استعمال

homify Cozinhas modernas

ریوایتی اوون یا پھر اوپر اٹھی ہوئی گرل والے چولہوں کے بجاۓ اس جدید انداز کے چپٹے چولہے کی وجہ سے بھی اس جگہ کی کشادگی کے احساس میں اضافہ ہو رہا ہے۔  اس کے علاوہ تمام ضروری چیزیں ایک ہی لائن میں لگانے کی وجہ سے بھی بہت فرق پڑتا ہے۔

مدھم رنگوں والی پرسکون خوابگاہ

homify Quartos modernos

مدھم رنگوں سے سجی ہوئی اس خوابگاہ کو دیکھتے ہی ساتھ ایک سکون بھرا انداز اندر تک اتر رہا ہے۔۔۔ ہے نا؟

فرنیچر کا درست انتخاب

homify Quartos modernos

جب بات ہو چھوٹے کمرے کی تو اس طرح کی لاکر والی الماریاں بہترین ہوتی ہیں کیونکہ یہ دکھنے میں بھی خوبصورت ہوتی ہیں اور جگہ بھی کم لیتی ہیں۔

شیشوں کے فوائد

homify Quartos modernos

غور کریں کہ یہ کمرہ اپنے روشن انداز کی وجہ سے بھی کشادہ لگ رہا ہے۔ ادھر قدرتی روشنی بھی موجود ہے اور مصنوعی بھی۔ اور یہ تمام روشنیاں شیشوں میں منعکس ہونے کی وجہ سے کمرے کو اور زیہدہ روشن کر رہی ہیں۔

غسل خانہ

homify Casas de banho modernas

غسل خانے میں بھی تھوڑی سی جگہ کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ باتھ ٹب کے بجاۓ جگہ بچانے کے لیے شاور لگایا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ مدھم رنگ اور روشنی ادھر بھی اپنا جادو جگا رہی ہے۔

ایک با کفایت لکڑی کا گھرآپ کے علاقے میں جو آپکا دِل جیت لے گا!

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista