جدید گھرکی 8 متاثر کن تصویریں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Living Area Designs, ZED Associates Pvt. Ltd. ZED Associates Pvt. Ltd. Salas de estar modernas
Loading admin actions …

آج ہومی فائی (Homify) پرہم آپ کے لئے ایک ایسا گھرلائے ہیں جو کہ ایک بڑے اورفیشن کے دلدادہ خاندان کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ بڑے ہونے کی وجہ سے اسمیں رہنےسہنے،کھانے پینے کے کمروں اور باورچی خانوں کی تعداد ایک سے زائد ہے۔ ہرحصے کی سجاوٹ اورآرائش بہت نفاست سے کی گئی ہےاور ہرحصہ ایک انفرادی شناخت رکھتا ہے۔ آرائش کے لئے ہلکےاورشوخ دونوں طرح کے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ فرنیچربھی آج کل کے زمانے کے مطابق ہے۔ آرام دہ پارچہ جات اورفنکارانہ آرائشی اشیاء ہر کمرے کا ایک منفرد احساس اور تاثرقائم کر رہی ہیں۔ باورچی خانےبھی فعال،طرحداراور خوش آمدیدی ہیں۔

پُرسکون اور وضعدار

رہنے سہنے کےاِس سادہ مگرفنکارانہ کمرے میں سفیدی مائل زرد،سفید اور بھُورا رنگ نمایاں ہیں جبکہ سنہرے پتے صوفوں کی پچھلی دیوار کو سجا رہے ہیں۔ جدید زمانے کا کافی میزاورریشمی نرم روئیں کاغالیچہ اس ترتیب کو تفریحِ طبع کے لئے مکمل بنا رہے ہیں۔

وضعداری اورنفاست

باوقاراُونچی پشت والی نشستیں اورمنفرد میزرہنےسہنےکے اس وسیع کمرے کو نہایت کشادہ بنارہی ہیں۔ گہرے سرخ رنگ کے کشن، گلاب،دیدہ زیب لیمپ اورروشن وتاباں تصاویرمل کراِس کمرے کی دلکشی بڑھا رہی ہیں۔

پُرتپاک اور آرام دہ

جہاں سفیدی مائل زرد اور بھُورا رنگ مِل کررہنے سہنے کے اس کمرے کو ایک پُر تپاک اورآرام دہ احساس فراہم کررہے ہیں وہیں سرخ کشن اورکھینچا جانے والا پردہ اسِ کمرے کی جانب رغبت دلا رہے ہیں۔ جبکہ سنہری روشنی رومانوی موڈ کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

لازوال کالا اور سفید

کالے اورسفید رنگ کے رہنے سہنے کےاِس کمرے کوانگریزی کے حرفL کی شکل والے صوفے، جدید کافی میز اورخوبصورت پردے ایک دائمی حیثیت دے رہے ہیں۔ چھپے ہوئے کپڑے کے کشن اوریک رنگی تصاویر اِس کمرے میں بصری دلچسپی کوبڑھا رہی ہے۔

شوق سے کھانا

سادہ مگرچمکداراورآج کل کے زمانے کا فرنیچراوردیوارپر لگی آرائشیاشیاء کھانے پینے کے اِس کمرے کو انتہائی جدید بنا رہے ہیں۔بھورے،سفیدی مائل زرد اورخاکستری رنگ کی آرائش اس کمرے کوسکون آور بنارہی ہے جبکہ پھولوں کا اضافہ کھانوں کے اوقات کو خوشگوار بناتا ہے۔

شاہانہ دعوتوں کے لئے

شاہانہ کرسیاں اورباوقارسفید میز کھانے پینے کے اس کمرے کو بادشاہوں کے شایانِ شان بنا رہی ہیں۔ خوبصورت سفید پردوں، صناعی کے خوبصورت نمونوں اوررنگارنگ تصاویرکی وجہ سے اس جگہ کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جدید اوروسیع باورچی خانہ

لکڑی اورسفیدی مائل زرد رنگ سےآرائش شدہ ِاس باورچی خانے میں ہموار سطح والی خانہ دارالماریوں اور جدید برقی آلات کو لگایا گیا ہےجبکہ ناشتے کے لئے ایک صاف ستھری جگہ کا اہتمام  بھی کیا گیا ہے۔ اَس جگہ سورج کی روشنی بھی کافی مقدار میں آتی ہے۔

سادہ مگر پُر کشش

ہمواراورچمکدارسفید خانہ دارالماریاں اس باورچی خانے کا سب سے نمایاں عنصر ہے۔عمارتی پتھروالی اُوپری سطح کھانے وغیرہ کی تیاری کرنے کے لیے کافی جگہ فراہم کر رہی ہے۔ چمکدارفولادی رنگ کے باورچی خانے میں استعمال ہونے والےآلات اس باورچی خانے کی کشش میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista