لکڑی کے استعمال سے بنے 15 جدید اور دلکش باورچی خانے

Hamna – Homify Hamna – Homify
VILLA LAGO DI GARDA, Studio Architettura Carlo Ceresoli Studio Architettura Carlo Ceresoli Cozinhas ecléticas
Loading admin actions …

سارے قدرتی مٹیریل میں سے لکڑی سب سے زیادہ پائیدار، دلکش اور مختلف انداز سے استعمال ہوتی ہے۔ یہ صرف دیہی طرز کی آرائش کے لیے ہی نہیں بلکہ آج کلکی جدید جگہوں پر بھی لکڑی کا استعمال بہت ذوق و شوق سے کیا جاتا ہے۔ چلیں پھر ان کا جدید باورچی خانوں کو بھی دیکھیں جدھر لکڑی چمکتا ستارہ ہے.

1. ہر جگہ لکڑی

اس خوبصورت U کی شکل والے باورچی خانے کے ہر کونے کھدرے میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ چمکدار روشنیاں اس کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کر رہی ہے۔

2. ​سٹائلش

مختلف رنگوں، فنیشنگ اور ٹیکسچر کو خوبصورتی کے ساتھ ملا کر ادھر بہت ساری اقسام کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ باورچی خانہ کلاسیک بھی ہے اور جدید بھی.

3. ​جب سٹیل اور لکڑی ملیں

جب کبھی سٹیل اور لکڑی کا ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو نتیجے میں بہت خوبصورت اور انڈسٹریل انداز ملتا ہے۔ اس تصویر کی مثال اس سلسلے میں بہترین ہے.

4. آرام دہ اور پائیدار

COCINAS EN NOGAL, Kuche Haus Kuche Haus Cozinhas modernas

لکڑی بہت ساوی چیزوں میں استعمال ہوتی ہے کیونکہ نہ صرف یہ خوبصورتی پیدا کرتی ہے بلکہ یہ بہت پائیدار بھی ہوتی ہے۔ اگر اس کی مناسب دیکھ بھال کی جاۓ.

5. روشن اور ہوا دار

homify Cozinhas escandinavas Madeira Acabamento em madeira

ہلکے رنگ کی لکڑی کو جب سفید رنگ کے ساتھ ملا دیا جاۓ تو آپ کا باورچی خانہ بہت ہی روشن اور ہوا دار لگے گا.

6. ​کھلے منصوبے کے ساتھ

اگر آپ کا باورچی خانے کھلا ہے تو پھر لکڑی نا صرف باورچی خانے میں استعمال کریں بلکہ اس کے ارد گرد کی جگہ بھی استعمال کریں بلکہ اس کے ارد گرد کی جگہ بھی استعمال کریں تاکہ پوری جگہ میں تسلسل آ سکے.

7. ​دیہی اور دلکش

ماحول دوست، خوبصورت اور ری سائکل ہونے کے قابل۔۔۔ دیکھیں لکڑی کے کتنے فوائد ہیں۔ اس باورچی خانے میں ہموار سطح والی لکڑی کو سفید اور سرمئی کے ساتھ جدید لک کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ چھت پر لگی بھاری لکڑی دیہی انداز دینے کے لیے لگائی گئی ہے.

8. ​گہرے رنگ کے ساتھ ابھرتا ہوا

اگر آپ کے باورچی خانے میں سفید رنگ ہے تو گہرے رنگ کی لکڑی ایک بہت خوبصورت کنٹراسٹ پیش کر سکتی ہے۔ یہ گہری لکڑی تو تقریباً سیاہ لگ رہی ہے۔

9. ​چمکدار اور خوبصورت

پولشڈ لکڑی جب سفید کے ساتھ ملے تو اس جگہ کو بہت صاف ستھرا اور پر تعیش بنا دیتی ہے.

10. ​توازن کے لیے

لکڑی آپ کے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی مختلف اشیاء میں توازن پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

11. ​اسٹرکچر کے لیے

 کو فرنیچر کے بجاۓ اسٹرکچر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے باورچی خانہ بہت منفرد لگے گا.

12. ​کھانے کی جگہ

اگر آپ کے کھانے کی جگہ باورچی خانے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے تو آپ میز اور کرسیاں لکڑی کی استعمال کر سکتے ہیں۔

13. خوبصورت اور جدید

اس طرح کی مختلف سطحوں والی لکڑی بہت ہی شاہانہ اور دلکش انداز دیتی ہے اور اس سے باورچی خانے میں جدید ترین انداز آ جاتا ہے.

14. ​عملی مقاصد کے لیے

اگر آپ کو بہت زیادہ لکڑی کا استعمال پسند نہیں ہے تو صرف کاؤنٹر اور شیلف کے لیے لکڑی لگا لیں.

15. ​ونٹیج انداز

قدرتی لکڑی خوبصورت پیٹرن والے فرش کے ساتھ مل کر اس باورچی خانے کو زبردست ونٹیج انداز دے رہی ہے اور اپنے جدید انداز کو بھی ضائع نہیں کر رہی.

چھوٹے گھروں اور اپارٹمنٹس کے لئے 25 خوبصورت باورچی خانے بھی دیکھیں.

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista