کمروں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے والی منفرد دیواریں

M Usman M Usman
Sauces House, ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea Salas de estar
Loading admin actions …

اگر آپ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں تو اندرونی آرائش کے ماہر کمروں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والی دیدہ زیب دیواریں پیش کرتے ہیں۔

ہم روزمرہ کی فرش سے لے کر چھت تک پلاسٹر آف پیرس سے مزین دیواروں کی بات نہیں کر رہے۔ بلکہ نت نئے ڈیزائن اور خوشنما رنگوں والی ایسی دیواریں جو ہر طرح سے نمایاں نظر آئیں۔ اگر آپ کو ہماری بات ابھی تک پوری طرح سمجھ نہیں آئی تو ہم یہاں ایسی 10مثالیں پیش کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ایسی مثالیں دیکھنے کٓے بعد آپ اپنی روایتی دیواروں کے بارے میں سنجدگی سے سوچیں گئے۔ لہذا دیکھنا شروع کیجئے!

1. اونچائی میں نصف مگر ڈیزائن میں پوری دیوار

homify Paredes e pisos campestres Aglomerado

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کمرے کو تقسیم کرنے کے لئے پورے قد والی دیوار کی ضرورت نہیں۔ نصف اونچائی کے ساتھ یہ دیوار خوبصورت اور بامروت نظر آرہی ہے، جبکہ بالائی سطح پر موجود قدرتی پتھر اور بھی حسین لگ رہا ہے۔

2. چھوٹی لیکن زبردست

homify Salas de estar modernas

دو کمروں کے درمیاں چھوٹی مگر کس قدر شاندار دیوارہے۔

سُرخ اینٹوں کے ساتھ موجود یہ دیوار ایک چھوٹے سے شیلف اور ٹی وی کی جگہ کے ساتھ  دیکھنے میں شاندار اور کارآمد بھی ہے۔

3. روشن اور خوبصورت اینٹوں والی دیوار

ویسے تو سادہ طرز کے گھروں میں ہی اس طرح کی قدٍرتی اینٹوں والی دیواریں پائی جاتی ہیں مگر تصویر میں موجود دیوار جدا طرز کی ہے،جس میں سادہ مگر نمایاں روشنی کا بہت عمل دخل ہے۔

ایک مختصر راہداری کو اس شاہکار نے خوبصورت بنا دیا ہے۔

4. سلیٹ کا شاندار ڈیزائن

سلیٹ ایک ایسا ڈیزائن ہے جس سے کوئی بھی اکتا نہیں سکتا۔ یہاں یہ عصرِحاضر کی ضرورتوں کے ساتھ، نمایاں اور خنک منظر پیش کر رہی ہے، جبکہ دیوار کے ساتھ موجود یک رنگی تصویر کمال اضافہ ہے۔

5. اپنی مثال آپ چمنی

homify Salas de estar ecléticas

عام طور پر ٹی وی لاؤنج میں چمنی کے لئے ایسی جگہ بنانے کا رواج نہیں ہے لیکن جو لوگ بناتے ہیں انہیں اس ڈیزائن کو ضرور دیکھنا چائیے۔ کمرے کے حصے الگ کرنے کے لئے یہ وضع دار, باعمل اور خاص طریقہ ہے، جس کو ہر ممکن طریقے سے سنوارا گیا ہے۔

6. سادہ کنکریٹ کی دیوار

House V Serrano+ Salas de estar modernas

روزمرہ کی عام اور بڑی بڑی دیواروں کی جگہ خوبصورتی سے تراشی ہوئی ایسی دیواریں جدید انداز کے گھروں میں عام ہیں۔

کمرے کو مکمل طور پر بند کئے بغیر کنکریٹ کی پالش شدہ یہ دیوار ایک مفید ضافہ ہے۔ کیا آپ اس کو چھونا پسند نہیں کریں گئے؟

7. رنگ کرتے ہوئے جدت سے کام لیں

رنگوں کے استعمال میں نئے رحجانات سے آگاہ رہیں۔

کمروں کو تقسیم کرنے والی یہ مختصر دیوار اس منظر میں بیش قیمت اضافہ ہے، جس میں زندگی سے بھرپور پیلا رنگ استعمال کیا گیا ہے۔ایک نمایاں رنگ کو کس خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا۔

8. روایتی مگر شاندار

یہ نامکمل دیوار انسان کو بےتاب کر دیتی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے تباہ کاری کے بعد نیا گھر تعمیر گیا ہو۔ 

گرم لکڑی کے بنیادی ڈھانچہ میں یہ جان دار اضافہ ماحول کو متنوع بنا رہا ہے۔ ناہموار مگر مضبوط قدرتی پتھر پُرفریب اور دلکش ہے۔

9. کچھ کارآمد اضافہ

[Casa SD], Wowa Wowa Salas de estar modernas

ایسی دیواروں کا کیا فائدہ جو آپ کے کام نہ آئیں، استعمال کریں تخلیقی ذہن کی ڈیزائن کردہ ایسی منفرد دیواریں جنہیں آپ کتابیں رکھنے، فن پاروں کو دکھانے یا حدود کے تعین کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

 پھر ڈیزائن کو اور بھی جلا بخشنے کے لئے روشنی کا اضافہ کریں۔

10. سادہ مگر پُرتاثیر

کم قیمت مگر سٹائل میں اوروں سے بھی بڑھکر سادہ بلاک سے تیارشدہ، رنگ کی ہوئی یہ دیوار آپ کے کمرے کو جدا کرنے کے علاوہ تخلیقی احساس اور نظروں کو جکڑ لینے والا منظر پیش کرتی ہے۔

ناتمام مگر موثر اختتام اس دیوار کو حیران کن بناتا ہے، اس کو بنانے میں اتنا کم وقت خرچ ہوا ہے کہ آپ یقیناً خوش ہوئے ہوں گئے۔

کمروں کو جدا کرنے والے مزید دیدہ زیب ڈیزائن کے لئے دیوار کے بغیر کمرے کو تقسیم کرنے والے 13منفرد طریقے دیکھئے۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista