یہ پر سکون فیملی گھر سفید رنگ میں چمک رہا ہے

Farheen Farheen
OASE IN DER STADT, ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH ONE!CONTACT - Planungsbüro GmbH Salas de estar modernas
Loading admin actions …

سفید ایک ایسا رنگ ہے جو بذاتِ خود کسی بھی جگہ کو ایک شاندار خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔ قدرتی اور نفیس لکڑی کے ساتھ، یہ آپ کے گھر میں جادوئی کام کر سکتا ہے۔اورآج کی ہومی فائی کی اسٹوری میں ہم یہی بیان کریں گے، یہ مکان ONE!CONTACT—PLANUNGSBÜRO  کے آرکیٹیکس نے لکڑی کی کافی مقدار کے ساتھ سفید رنگ سے ملا کر مہارت سے تیار کیا ہے۔ اسکی تعمیر کا ہر پہلو اسٹائلش، پائیدار اور نفاست مین اپنی مثال آپ ہے۔

اس شاندار پروجیکٹ کو دیکھیں اور سفید کے اس جادو سے حیران ہوجائیں!

منفرد اگلا حصہ

اس گھر کا آرکیٹکچرل اور انٹیریئر ڈیزائن مرصیعت سے متاثر ہے اور یہ اسکے ڈیزائن میں واضح ہے۔ گھر کو باغیچے میں ڈیزائن کرنے سے اس پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔ لکڑی کے اس بڑھے ہوئے تختے پر جو گھر کی مرکزی عمارت کو انٹیریئر اسپیس کے ساتھ ملاتا ہے، بیٹھ کر آپ آرام دہ فیملی ڈنر کا لطف اٹھا سکتے ہیں یا پھر بہار کی ٹھنڈی فضا کا مزہ لے سکتے ہیں۔ شاندار لائیٹس آپکو رات گئے تک تقریبات میقد کراوانے کی اجازت دیتی ہیں۔

شاندار سلائیڈنگ دروازے تقریبات کے دوران کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ ان شیشوں کے دروازوں سے منظر مزید دلکش لگتا ہے۔

گرم اور آرام دہ خوش آمدید

ایک بارآپ اندر آگئے تو جو چیز سب سے پہلے آپ کی توجہ بٹورے گی وہ دیوار کے اندر بنا اسٹائلش سی چمنی ہے۔ گرم شعلوں کی سنہری چمک،شفاف شیشہ، گرم لکڑیاں اور سفید رنگ ملکر ایک شاندار ماحول بناتا ہے۔

یہ سفید وضع جگہ کو ایک شاندارپہلو دیتی ہے۔ جس دیوار مین چمنی بنی ہے اسکے باقی خوصیات کو مت بھولیں۔

دلکش زینہ

ڈیزائن کے بار کو بلند کرتے ہیں، اس عبوری جگہ کو ایک پر کشش ٹچ دیا گیا ہے۔ یہ بل کھاتا ہوا زینہ خاص لکڑی سے بنایا گیا ہے، گھر کے ڈیزائن کو ایک نئی شکل دیتا ہے۔ خاص کاریگری کا نمونہ کے طور پر یہ زینہ کمرے میں ایک خاص حثیت رکھتا ہے۔

خوبصورت سفید دیواروں کے ساتھ یہ زینہ ایک بصری دعوت سے کم نہیں۔

عالیشان فیوچرسٹک باورچی خانہ

ایک توازن رکھنافیوچرسٹک باورچی خانہ، یہ ماڈیولر کچن ہے۔ اچھے طریقے سے روشن۔ اس سفید کچن کے اندر خوبصورت کیبنٹس ہیں جن کو دیواروں میں نصب کیا گیا ہے۔ ایک بیرونی پنکھا بلکل چولہے کے اوپر اسطرح نصب کیا گیا ہے کہ سجاوٹ کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

مختلف اقسام کی لائٹس بھی چھت پر خالی جگہوں کے درمیان نصب کی گئی ہیں۔ افقی روشنی کی مدد سے کچن ہمیشہ روشن، چمکدار اور ہوا دار رہے گا۔

روشنی میں توازن

یہ وہ دو خوبصورت باتھ روم ہیں جو گھر کے باسیوں کی ضروریات کو مکمل کرتے ہیں۔ یہ باتھ روم طوم عرض میں چھوٹے ہیں لیکن جگہ کا شاندار استعمال ہیں۔تمام تر توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہوئے اس سنک کے اردگرد سرمئی ٹائلز لگائی گئی ہیں جو ایک شاندار امتزاج  ہیں۔ یہ کھڑکیاں اس باتھ روم کو کھلا ، ہوا دار اور روشن بناتی ہیں۔

خوبصورت ٹوائلٹ

یہ ایک اور جدید اور خوبصورت باتھ روم ہے۔ اس مین تمام ضرورت کی اشیا نصب کر دی گئی ہیں۔ واش بیسن کے ارد گرد لکڑی کے کیبنٹس بنائے گئے ہیں۔ واش بیسن کے نیچے کیبنٹس فرش سے اونچے نصب کیئے گئے ہیں تا کہ یہ خوبصورت اور ہلکے نظر آئیں۔ ذرا اس کلاسی شاور کیبن کو تو دیکھیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista