مظفرآباد میں بنا ایک خوبصورت اور آرام دہ گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Eccentric House, Pune, ogling inches design architects ogling inches design architects Varandas, marquises e terraços rústicos
Loading admin actions …

نرالے گھر کے نام سے جانا جانے والا یہ مظفر آباد میں پایا جانے والا بنگلہ پارٹیوں، سماجی ملاقاتوں اور فالتو وقت میں کیے جانے والے کاموں کے لیے بہترین ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ گھر اوگلنگ انچز ڈیزائن آرکیٹیکٹس کے معماروں نے صرف ۱۵ لاکھ میں ڈیزائن کیا ہے۔ پورے گھر میں نفاست سے تراشی گئی لکڑی کا کھلے دِل سے استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بیرونی حصہ مختلف قسم کے مادوں، جیسا کہ پتھر، اینٹوں اور سلیٹ کا ایک فنکارانہ ملاپ پیش کرتا ہے۔ اِس گھر کو کم بجٹ کے باوجود پر سکون اور منفرد بنائے کے لیے خاصا ذہن لڑایا گیا ہے۔ اندرونی حصے کی اچھوتی نقلی چھت، نفیس رنگ اور بے مثال فرنیچر آپ کو حیرت میں ڈال دیں گے۔ نرم مگر عملی روشنیاں اِس رہائش گاہ کی شان کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔

مختلف ساختوں کا لا جواب استعمال

یہ مکمل طور پر حیرت انگیز ہے کہ کس طرح اینٹیں، قدرتی پتھر، سرخی مائل گارے اور سلیٹ کو ملا کر بیرونی دیواریں ترتیب دی گئی ہیں۔ مختلف رنگ اور مختلف اقسام کی بناوٹ دلچسپ ہے اور اِس گھر کو خوبصورت بناتی ہے۔

حَسِین فرش

دِل آویز اندازِ میں تراشے گئے باغ اِس گھر کو گھیرے ہوئے ہیں، تا کہ گھر کے باہر بھی لطف اٹھانے کی جگہ بنائی جا سکے۔ قدرتی پتھر سے بنی دیواروں اور صاف سُتھری پکی روش کے ساتھ سبز گھاس ایک پرسکون اور کچھ دیہی قسم کا ماحول بناتی ہے۔

رسیوں کا جادو

منفرد اندازِ میں بنی گئی رسیاں رہنے کے کمرے کی چھت کو الگ سا تاثر دیتی ہیں۔ یہ روشنیوں کو بکھیرتی ہیں اور سارا ماحول پر سکون اور جادوئی بنا دیتی ہیں۔

منفرد فرنیچر

دلچسپ اندازِ میں بنائی گئی یہ لکڑی کی میز رہنے کے حصے میں سب سے نمایاں نظر آتی ہے (اس نقلی چھت کے علاوہ جو آپ نے پہلے دیکھی)۔ اِس کا مختلف خطوط سے بنا ڈیزائن چھوٹے سے جدید صوفے کے ساتھ جچتا ہے۔

لکڑی کی خوبصورتی

ہموار، سادہ مگر نفیس، یہ لکڑی کا ٹُکْڑا جس پر ٹی وی لگا ہوا ہے رہنے کی جگہ کو نرم گرم اور آرام دہ بناتا ہے۔ لکڑی کی ایک آڑ رہنے کے کمرے کو کھانے کے کمرے سے الگ کرتی ہے مگر رابطے کے لیے درمیان میں ایک کھڑکی چھوڑ دیتی ہے۔

دعوت دیتی کھانے کی جگہ

رہنے کے کمرے کی طرح کھانے کے کمرے میں بھی رسیوں سے بنی ایک نقلی چھت لگائی گئی ہے۔ دیواروں پر موجود گہرا نیلا رنگ فیشن ایبل سفید اور لکڑی کے فرنیچر کو بنیاد فراہم کرتا ہے۔

خوابوں کی خواب گاہ

بستر کے پیچھے والی دیوار پر کیا گیا تیز نیلا رنگ اور گہرا سرمئی فرش لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ دلکش نظر آتا ہے۔ دیواروں پر چسپاں پر کشش لیمپ، خوبصورت آسمانی رنگ کی بیڈ شیٹ اور سادہ اندازِ اِس بیڈ روم کو پرسکون، خوش نما اور آرام کرنے کے لیے بہترین بنا دیتے ہیں۔

فیشن ایبل باتْھ روم

بھلے یہ سنک کے نیچے موجود جدید قسم کی لکڑی کی الماری ہو یا یہ الگ سا سنک خود ہو، اِس باتھ روم کی ہر شے ذوق اور فعالیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گول آئینہ، اِس کے پیچھے موجود پتلا شیلف اور لکڑی کے نرم گرم رنگ اِس جگہ کو سکون اور تازگی کے احساس سے مالا مال کرتے ہیں۔

ایک اور دلچسپ گھر دیکھئے: جدید سجاوٹ کا حامل ایک عمدہ گھر۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista