داخلی راہداریوں کی آرائش و زیبائش کے آسان طریقے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Mews House Notting Hill, Yohan May Design Yohan May Design Corredores, halls e escadas modernos
Loading admin actions …

آپ کے داخلی ہال کی سجاوٹ آپ کے ملنے والوں کو اندر داخل ہوتے ہی آپ کے اعلی ذوق کا پتہ دیتی ہے۔ لیکن بیشتر لوگ یہ قابل قدر موقع ضائع کر دیتے ہیں۔ راہداریوں کو محض گزرگاہ کے طور پر لینا ایک کوتاہ نظری پر مبنی رویہ ہے، جیسا کہ کوئی بھی اندرونی آرائش کا ماہر آپ کو بتائے گا، اسلیے ہم چاہتے ہیں کہ ان راہداریوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے کچھ مجرب طریقے آپ کو بتائیں جو شائد آپ کی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔

اگر آپ خواہش رکھتے ہوں کہ آپ جب دروازے سے اندر داخل ہوں تو آپ کا استقبال بہت دلکش اور جاذب نظر طرز آرائش سے ہو تو آگے پڑھئے۔ یہ جاننا آپ کے لیے حیرت کا باعث ہو گا کہ یہ سب کتنی آسانی سے ہو سکتا ہے۔

1۔ شوخ رنگ کی کرسی کا استعمال

داخلی ہال میں کرسی کا اضافہ ایک نہایت عام سمجھ بوجھ  کی بات ہے، کیونکہ آپ کو جوتے اتارنے کے لیے کوئی بیٹھنے کی جگہ درکار ہوتی ہے۔ اب جب کرسی شامل ہی کرنی ہے تو کیوں نا شوخ اور دیدہ زیب رنگ چنا جائے۔ 

دیکھئے یہ لال کرسی کس قدر دلکش لگ رہی ہے۔

2_ پودوں کا استعمال

homify Corredores, halls e escadas modernos

کسی قدرتی چیز کا استعمال راہداری کو دیدہ زیب بنانے کے لیے وہ کردار ادا کر سکتا ہے جو کے آپ کو درکار ہے۔ ہو سکتا ہے صرف ایک خوبصورت پودے کا استعمال ہی آپ کے ہال کونکھار دے۔

کچھ مختلف پودے جیسا کہ آرکڈ کا استعمال سب کی توجہ کھینچے گا اور پوری جگہ کے مجموعی تاثر کو ابھار دے گا۔

3- رنگوں سے تجربات

جب بات آپ کے داخلی ہال کی دیواروں کی آۓ تو شوخ رنگوں کے استعمال سے بالکل نہ کترائیں کیونکہ یہ رنگ آپ کے گھر کا تاثر پہلے قدم پر ہی تبدیل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ لال رنگ سے متفق نہیں بھی ہیں تو چمکدار جواہرات کے رنگ جیسا کہ سبز زمرد کا رنگ بہت خوبصورت نظر آۓ گا۔

4- آرٹ گیلری کی طرح سجائیں

کیا آپ کے پاس خوبصورت فن پاروں کا ذخیرہ ہے؟ پھر یہ وقت آ گیا ہے کہ ان میں کچھ آپ راہداری میں لٹکائیں۔

آپ کے داخلی ہال کی خالی دیواریں دلکش اور مسحور کن تصاویر لٹکانے کی بہترین جگہ ہے۔

homify ہنٹ: اس تاثر کو ابھارنے کے لیے ٹاسک لائٹنگ کا استعمال کریں۔

5- بڑی آرائشی اشیاء کا استعمال

اگر خوش قسمتی سے آپ کی راہداری بڑی ہے تو آپ بڑی آرائشی اشیاء کا با آسانی استعمال کر سکتے ہیں اور ہم تجویز کریں گے کہ وہ اشیاء استعمال کی جائیں جو بڑی جسامت کی ہوں مثلاً بڑے داخلی پودے، بڑے آئینے، اور خوبصورت لائٹ شیڈز بہترین آپشن ہیں۔

6- فرش کا منفرد انداز

اگر آپ اپنے گھر کی آرائش کو سادہ مگر جاذب نظر بنانا چاہتے ہوں تو فرش کا چونکا دینے والا ڈیزائن اس کا حل ہے۔ چاہے آپ لکڑی کا استعمال کریں یا ٹائلز کا، آپ کے پاس انتخاب کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

7- منقش وال پیپر کا اضافہ کریں

پ کی راہداری میں کسی جاذب نظر وال پیپر (چاہے ایک ہی دیوار پر سہی) کا اضافہ اس کے تاثر کو یکسر تبدیل کر دے گا۔

وہ وال پیپر جن کو دھویا جا سکتا ہو، ان پر خرچ آپ کو کئی سال تک ان کو تبدیل کرنے سے محفوظ رکھے گا۔

 Homify ہنٹ: چپکنے والی اقسام تلاش کریں کیونکہ وہ لگانے میں آسان ہوتی ہیں۔

8- اشیاء رکھنے کی گنجائش میں اضافہ کریں

Catalogo Furlan Mobili: Una piccola selezione di armadi, de-cube de-cube Corredores, halls e escadas modernos Cabides e guarda-roupas

راہداری میں اشیاء رکھنے کی جگہ کتنی اہم ہے اس کا انحصار اس پر ہے کہ کتنے جوتوں کے جوڑے، بھاری بھرکم کوٹ اور بیگز وہاں رکھے جاتے ہیں لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہے کے یہ دلکش نہ ہو۔

ذہانت سے ترتیب دیۓ گۓ خوبصورت خانے آپ کو صاف اور منظم راہداری فراہم کریں گے۔

9- اپنے ذوق کا اظہار کریں

آپ کا ذوق، چاہے وہ رجعی ہو یا عصر حاضر کا، آپ اپنی راہداری کو اس ذوق کی نمائش کے لیے نہایت عمدہ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

دیکھیں ادھر جڑواں کرسیاں اور انڈسٹریل اسٹائل کس قدر خوبصورت لگ رہا ہے، جو ہمیں بتا رہا ہے کہ باقی گھر کس انداز کا ہو گا۔

10- تازہ پھولوں کا استعمال کریں

اگر آپ کو پودوں کے استعمال کا آئيڈیا پسند آيا ہے لیکن آپ تازہ پھولوں کے مداح ہيں تو ہفتے میں ایک مرتبہ کسی جار میں تازہ پھول رکھ دیں۔

 ایک چھوٹا گلدستہ آپ کی جیب پر زیادہ بھاری نہیں ثابت ہوگا اور اس کی مسحور کن خوشبو ہی اس کے استعمال کا ایک بہترین جواز فراہم کرے گی۔

11- بیرونی دروازے کو جاذب نظر بنائیں

کیا آپ کے لیے اپنی راہداری کی سب سے اہم چیز کو نظر انداز کرنا آسان ہو گا؟  ہم آپ کے بیرونی دروازے کی بات کر رہے ہیں۔

اگر آپ کا دروازہ پرانے طرز کا ہے تو اسے جدید سٹائل کے دروازے سے بدل ڈالیے یا پھر اندرونی سمت کو پینٹ کر دیں۔   2017 کا نہایت اہم طرز رنگ دار بیرونی دروازے ہیں جو کہ راہداریوں کو روشن کر دیتے ہیں۔ اب آپ کون سا رنگ چنیں گے۔

12- قدرتی لکڑی کا اضافہ کریں

homify Corredores, halls e escadas modernos

راہداری میں قدرتی لکڑی کا استعمال فطری گرم جوشی اور دیر پا انداز کا اضافہ

کرے گا اور اس کو استعمال کرنے کے کئی ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں۔

لکڑی کا فرش اس محدود جگہ پر لکڑی کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کا ممکنہ طریقہ ہے لیکن دیواری خانے اور چھوٹی سائیڈ ٹیبل بھی قابل توجہ ہیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista