کچن کی الماریاں کیسے پینٹ کی جايں؟ چند مفید مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
The Arts and Crafts Kent Kitchen by deVOL, deVOL Kitchens deVOL Kitchens Cozinhas industriais
Loading admin actions …

باورچی خانے کی الماریوں کو پینٹ کرنے کے ليے خصوصی توجہ، منصوبہ بندی اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچن میں پینٹ کرتے وقت فرش، چھت اور فرنیچر کے ساتھ رنگوں کے  امتزاج کو مد نظررکھنا پڑتا ہے۔ اور رنگوں کے انتخاب سے پہلے کچن میں موجود چکنے بخارات اور سخت جان میل کچیل کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ایک معیاری باورچی خانے کی صفايی میں پکے اور معیاری پینٹ کا استعمال سمجھدار خانہ داری کا نمونہ ہوتی ہے۔ homify.pk کی طرف سے آج کا مضمون باورچی خانے کی الماریوں اور کیبنٹس کے ليے معیاری پینٹ کے انتخاب پر ہے۔

پینٹ سے پہلے

رنگ یا پینٹ کرنا ہمیشہ ایک پیچیدہ اورمحنت طلب کام ہے۔ باورچی خانے میں پینٹ سے پہلے ماربل، ٹايلز اور شیشے وغیرہ کو محفوظ رکھنے کے ليے انھیں کم قیمت سلوشن ٹیپ، اخبار یا استر سے ڈھانپ دیں۔ اور کھانے پینے کی تمام اشیا کو فی لوقت باورچی خانے سے نکال دیں۔

پینٹ سے پہلے کرنے کے کام

پینٹ سے پہلے باورچی خانے سے تمام اہم اوزار اور اشیا نکال دیں۔ باورچی خانے کے برتن، دراز، میز، کرسیاں اور دیگر قابل استعمال اور قابل ترسیل اشیا باہر نکال دیں۔ اور جو اشیا آپ نکال نہیں سکتے ان کو ڈھانپ دیں۔

الماریوں پر نشان لگايں

رنگ کرنے سے پہلے اور درازوں اور الماریوں کو ہٹانے سے پہلے الماریوں اور کھڑکیوں پر نمبر یا نشان لگايں اور ان نشانات کو رنگ سے بچانے کے ليے ماسکنگ ٹیپ لگايں تاکہ رنگ کرنے کے بعد دوبارہ تنصیب میں آسانی ہو۔

چکنايی ہٹا دیں

پینٹ سے پہلے باورچی خانے سے گریز، چکنايی، تیل وغیرہ اچھی طرح صاف کرلیں۔ میل کچیل کو دھوڈالیں کیوں کہ ان سب کی مجودگی میں رنگ گل سڑ جاتا ہے اور اچھی طرح سے نہیں جمتا۔

رگڑایی کریں

باورچی خانے میں پینٹ سے پہلے ریگ مال یا کسی بھی کھردرے کپڑے یا برش کے ساتھ تمام الماریاں، دراز، دیوار اور تمام رنگنے والی اشیا کوھموار کرکہ خوب صاف کردیں۔ رنگ ھموار اور صاف سطحوں پر خوب جمتا ہے۔

معیاری پینٹ کا انتخاب کریں

ہمیشہ معیاری پینٹ کا انتخاب کریں۔ پینٹ خریدتے وقت تسلی کرلیں کہ پینٹ جلد خشک ہونے والی ہو اور اس میں کیمیکل اور ماحول دشمن مادے کم سے کم مقدار میں ہوں۔

دراڑوں کو بھر دی

پینٹ سے پہلے ضروری ہے کہ صفايی اور پالش کے بعد تمام دراڑوں اور درزوں کو مخصوص مادوں کی مدد سے بھردیں۔ اس طرح آپ اپنے پھٹے پرانے اوزار اور دیواروں کی پردہ پوشی کرسکتے ہیں۔

پینٹ سے پہلے صفايی کرلیں

موثر اورپايیدار پینٹ کے ليے ضروری ہے کہ آپ پہلے صفايی کرلیں۔ تمام الماریوں، کھڑکیوں اور درازوں سمیت ہر اس چیز سے گرد و غبار، زنگ اور داغ دھبے وغیرہ صاف کرلیں۔ کیوں کہ گرد وغبار کے ساتھ آپ جتنا بھی معیاری پینٹ کریں گے، اس کی خصوصیات زايل ہوجاينگی۔

پینٹ کو میکس ہونے سے بچايں

جس مقام پر رنگ تبدیل کرنا مقصود ہو، اس جگہ پر رنگوں کی بد صورت اور بے ترتیب میلاپ سے بچنے کے ليے بارڈر پر ٹیپ یا اخبار وغیرہ لگا کر ہموار اور سیدھی بارڈر قايم کریں۔

معیاری پینٹ کا انتخاب کریں

ہمیشہ کوشش کریں کہ پینٹ معیاری ہو۔ اس طرح آپ باربار کی سرمایہ کاری اور مشقت سے بن جايں گے۔ 

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista