داخلی ہال کو تقسیم کرنے کے سات دلچسپ طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
OPEN SPACE IN VILLA, Erina Home Staging Erina Home Staging Corredores, halls e escadas clássicos
Loading admin actions …

گھر کے داخلے کو گھر کے تمام رازوں سے پردہ نہیں ہٹا دینا چاہیے۔ داخلہ اندرونی حصے کے راز چھپا دینے کے لیے ہوتا ہے اور اس مقصد کے لیے آپ کو ماہرین کی مدد چاہیے ہو گی۔ 

ہومی فائی آج آپ کے لیے گھر کے داخلے کو الگ کرنے کی آسان تراکیب لایا ہے۔ فعال ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تجاویز گھر کی جمالیات میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ تو یہ ہیں گھر کے داخلے کو تقسیم کرنے کے سات دلچسپ طریقے۔

۱۔ کھلے شیلف کے ساتھ

homify Corredores, halls e escadas modernos Acessórios e decoração

اگر آپ جلد از جلد کھلے داخلے کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کھلے شیلف بہترین رہیں گے۔ ان جگہوں کو فعال اور آرام دہ بنا کر گھر کو ایک ذاتی عنصر دیجیئے۔کیوں کہ الماریاں سفید رنگ کی ہیں، باقی کمرے کو درمیانے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔

اس گھر کے ڈیزائنرز نے اسے جمالیاتی طور پر خوشنما بنانے کے لیے زیادہ قدرتی روشنیوں کا استعمال کیا ہے۔

۲۔ کارآمد دیوار کے ساتھ

یہ سامان اکٹھی کرنے والی تقسیم ہے جس میں موسیقی، ٹی وی، لائبریری اور دوسرے فعال عناصر شامل ہیں۔ گھر میں اس چلتے پھرتے شیلف کے ساتھ آپ خود بھی کچھ نیا تخلیق کر سکتے ہیں۔ اپنے تخیل کی مدد سے اسے پرکشش بنائیں اور ایک جاذب نظر داخلے کا لطف اٹھائیں۔

۳۔ ساخت کے کھیل کے ساتھ

دیواروں اور فرش کی ساخت جگہ میں بہت سا فرق لے آتی ہے۔ داخلے کو الگ کرنے کے لیے کچھ فرنیچر اور دیگر لوازمات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں گھر کے داخلے کو ایک آئینے والی نفیس میز اور فرش کے اونچے ٹکڑے کی مدد سے علیحدہ کیا گیا ہے۔

۴۔ درمیانی لائبریری کے ساتھ

homify Salas de estar modernas Estantes

اگر آپ کو کتابیں پڑھنا پسند ہے اور آپ کے پاس اچھی کتابیں موجود ہیں تو ان کے لیے ایک لائبریری بنا ڈالیں۔ بجائے ایک حقیقی دیوار بنانے کےگھر کے داخلے پر کتابیں رکھنے کا ایک شیلف بنائیں۔ سفید اور کالے کا مجموعہ اس جگہ میں دور حاضر کی خوبصورتی لے آتا ہے۔

گھر کا دلکشی بڑھانے کے علاوہ یہ جدید تعمیر روایتی انداز کے بہت سے مسا‏ئل کا حل ہے۔

۵۔ پلاسٹر کی دیوار کے ساتھ

پلاسٹر کی دیوار کا اضافہ آپ کے مسائل کا ایک عملی جواب ہے۔ یہ ہر اس گھر کے لیے ایک منفرد حل ہے جو داخلے کو مکمل طور پر الگ کرنا چاہے۔ 

اس کے علاوہ یہ علیحدگی کم وقت میں حاصل کی جا سکتی ہے اور سب سے سستے طریقوں میں سے ایک ہے۔

۶۔ چھوٹے سے فرنیچر کے ساتھ

Librerie 6mm, Extendo Extendo Salas de estar modernas Estantes

اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے اور آپ اس میں زیادہ سامان کا اضافہ نہیں کر سکتے تو داخلے کو الگ کرنے کے لیے آپ کو بس ایک چھوٹا سا فرنیچر کا ٹکڑا چاہیے۔ اس کو درست طور پر رکھ کر آپ داخلے کو زیادہ چھیڑے بغیر باقی کا کمرہ چھپا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہ ٹکڑا بہت ہلکا یا بہت بڑا نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا داخلہ اس طرح علیحدہ کیا گیا ہو تو آپ کبھی اندازہ نہیں لگا پائیں گے کہ دوسری طرف کیا ہے۔

۷۔ اگر آپ کے گھر میں ستون ہیں تو

کیا آپ کے گھر میں ایک ایسا ستون ہے جو فالتو نظر آتا ہے؟ اس کو ایسے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔ اس جگہ کے ساتھ ایک ہلکا ریک لگا کر اسے استعمال میں لائیں۔ اس جگہ کو چھوٹے پودے، چھوٹے مجسمے اور دیگر آرائشی سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ ایک سے زیہدہ کام کرنے والا ریک لاؤنج کو باقی کمروں سے الگ کرتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: آپ کے گھر کے داخلے کو پِھر سے سجانے کے لیے ۱۱ تراکیب۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista