ایک شہری خوابوں کا گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Cadogan | Kennedy Town | Hong Kong, Nelson W Design Nelson W Design Salas de estar modernas
Loading admin actions …

تمام شہروں میں جدید طرز زندگی آرام دہ، صاف، جگہ کے ہر انچ کو خوبصورتی سے استعمال میں لاتے ہوئے اور ایک لمبے تھکا دینے والے دن کے بعد ایک پرسکون جگہ فراہم کرنے والے گھروں کا قائل ہے۔ زیدہ تر گھر اس معیار پر پورا نہیں اترتے، مگر اس گھر میں یہ سب ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ! ڈیزائنرز نے ایک ایسے گھر کو حقیقت کا روپ دیا ہے جو انداز اور فعالیت دونوں میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے ساتھ اس گھر کے حسین اندرونی حصوں کا دورہ کیجیے اور اس کے مسحور کن ڈیزائن کے سحر میں گرفتار ہو جائیے۔

منظر دکھاتا کمرہ

ایک چھوٹا مگر گھریلو لاؤنج بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیوں سے سمندر اور شہر کا دیدہ زیب منظر پیش کرتا ہے۔ مگر ضرورت کے وقت بلائنڈز مکمل پرائیویسی بھی فراہم کرتے ہیں۔ سرمئی تھیم کے مقابل زرد کرسیاں کمرے میں ایک مزے دار عنصر کا اضافہ کرتی ہیں۔ کمرے ک تھیم زیادہ پرتکلف ہے نہ ہی زیادہ عام، جس کی وجہ سے یہ ہر صورت حال میں بہترین ہے۔

ایک سے زیادہ مقاصد پورے کرنے والا لاؤنج

ہمیں بہت اچھا لگا کہ لاؤنج میں ایک آرام دہ سوفے کے ساتھ ایک چھوٹا سا ڈیسک اور دو کرسیاں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ فرنیچر اور تھیم کے رنگ کا فرق واضح کرتا ہے کہ کون سی جگہ آرام سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے کے لیے ہے اور کون سی آفس کے ساتھیوں سے ملاقات کے لیے۔

دوسری طرف کا منظر

یہ اسی لاؤنج کا دوسری جانب سے منظر ہے۔ کمرہ زیادہ بڑا نہیں مگر پھر میں اتنے اندر ہر عنصر خوبصورتی سے سمائے ہوئے ہے۔ بڑا سا ٹی وی، سجاوٹ کے لیے فوٹو فریم، ایک آرام دہ سوفا اور لکھنے کے لیے ڈیسک۔ ہر کونے کو چالاکی سے استعمال میں لایا گيا ہے جس کی وجہ سے کچھ بھی عجیب نہیں لگتا۔

سادہ داخلہ

جب کوئی گھر میں داخل ہوتا ہے تو اسے کوئی بڑی سجاوٹ دیکھنے کو نہیں ملتی، مگر اس کے بغیر بھی یہ جگہ عمدگی اور نفاست کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کا سہرا مدھم رنگوں، جدید روشنیوں اور فرنیچر کو جاتا ہے۔ نیچے فرش پر موجود روشنی کو نہ بھولیں۔ ان دھیمے رنگوں کو روشن کر دینے کا کیا ہی ہوشیار طریقہ ہے!

سادہ خواب گاہ

سب جگہ پھیلا بستر اس خواب گاہ کا مرکز ہے۔ یہ بیڈ عام بستروں سے اونچا ہے اور اس کے نیچے دو درجوں پر مشتمل ریک بنے ہیں۔ ایک طرف بنے چھوٹے شیلف کتابوں کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتے ہیں۔ ہماری پسندیدہ بات یہ ہے کہ نچلے شیلف کھلے چھوڑے گئے ہیں تا کہ کمرے میں مزید روشنی آ سکے۔ بند الماریوں سے کمرہ گھٹن زدہ لگتا۔ ہوشیار روشنیاں جگہ کو مزید بڑا دکھاتی ہیں۔

سٹڈی

سٹڈی خواب گاہ نمبر ۲ سے جڑی ہے جو ماسٹر بیڈ روم ہے۔ صاف ستھری جگہ میں لوزمات کی درست مقدار موجود ہے جو چھوٹی جگہ کو بھرنے کے بجائے ایک بہتر ماحول تخلیق کرتے ہیں۔ ڈیسک پر بنی کھڑکی قدرتی روشنی فراہم کرتی ہے اور بلائںڈز مکمل پرائیویسی مہیا کرتے ہیں۔ یہاں بھی لاؤنج کی طرح ہی ایک زرد کرسی رکھی ہے۔

سٹڈی میں سامان رکھنے کی جگہ

یہ کام کرنے کے ڈیسک کے پیچھے بڑی سی سامان رکھنے کی جگہ کی ایک واضح تصویر ہے۔ خالی جگہوں میں سامان بھرنے اور گند بنانے سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔ سامان رکھنے کی کھلی اور بند جگہوں کا مجموعہ اس فرش سے چھت تک پھیلی الماری میں ترتیب قا‏ئم کرتا ہے۔

ماسٹر بیڈ روم

پورے گھر میں ایک ہی جیسے رنگوں کے استعمال سے غلطی ہو سکتی ہے مگر یہاں ڈیزائنرز نے سفید اور سرمئی رنگ کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا ہے۔  ہر جگہ انہیں رنگوں کی موجودگی کے باوجود بھی کوئي ان رنگوں سے بیزار نہیں ہو سکتا کیوں کہ تھیم کو خراب کیے بغیر رنگوں کے اضافے کے لیے ننھے عناصر شامل کیے گئے ہیں۔ مزید ازاں، روشنی بھی فرش اور چھت  کے گمشدہ کونوں کو نمایں کرتے ہوئے سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

دیکھیے: چھوٹے باغات اور خالی عقبی صحن کے لیے 53 سادہ تجاویز۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista