۱۰ تصاویر پر مشتمل ایک خوبصورت گھر

Shahtaj Shahtaj
RISTRUTTURAZIONE SAN FLORIANO, K.B. Ristrutturazioni K.B. Ristrutturazioni
Loading admin actions …

ایک اچھا گھر اور اچھی جگہ پر بنا کر سکون سے زندگی گزارنا ہر انسان کا دلی ارمان ہوتا ہے۔ جہاں وہ اپنے گھر کے افراد کے ساتھ آرام سے وقت گزار سکتے ہیں اور اس گھر میں اتنی گنجائش ہو کہ تمام اہل خانہ اس کی نظروں کے سامنے بلکہ اس کے ساتھ ہنسی خوشی وقت گزار سکیں۔ اسی لئے ہر شخص اپنی یہی کوشش کرتا ہے کہ وسیع جگہ پر اپنا گھر بنائے جس میں بڑوں کےمل بیٹھنے کی جگہ کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کودنے کی جگہ بھی ہوتا کہ بچے گھر سے باہر جانے کا نہ سوچیں اور ان کا دل بھی گھر میں ہی لگا رہے۔

ایک اچھے اور وسیع رقبے پر بنا ہوا جدید گھر کے مختلف حصوں کے آئیڈیاز ہم آپ کو دے سکتے ہیں۔ جو آپ کے گھر کو نئے زمانے کے تقاضوں کو پورا کر دیگا۔ اور اس کی انفرادیت آس پاس کے گھروں سے اسے نمایاں کردیگا۔

۱۔ جدید باورچی خانہ

ایک سادہ باورچی خانہ جس میں الماریاں بنی ہوئی ہوں تاکہ سارا باورچی خانہ سمٹا ہوا نظر آئے۔ اور صاف ستھرا کاؤنٹر اور کونے پر لگا ہوا بیسن اور ان کے اوپر لگے ہوئے شیلف میں کچھ مصنوعی بیلیں وغیرہ لگا دیا جائے۔ اس کے علاوہ دو کرسیاں کاؤنٹر کے ساتھ لگا دی جائیں جس پر بیٹھ کر خاتون خانہ سبزیوں کی کانٹ چھانٹ کرتی رہیں اور بوقت ضرورت دو افراد اسے کھانا کھانے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور ایک طرف لگے شیشے کے دروازے اور کھڑکیاں باورچی خانے کو مناسب طریقے سے روشن رکھ سکتی ہیں۔

۲۔ باسہولت

ایک سادہ باورچی خانہ جس میں زیادہ سامان کی بھر مار نہ ہو بوقت ضرورت استعمال کیا جائے اور اس میں لکڑی کی الماریاں لگا دی جائیں۔ اور روشنی کے لئے سفید رنگ کی ہوئی دیواروں کے ساتھ ہلکی دودھیاروشنی کا انتظام ایک پرسکون جگہ بنا دیتا ہے۔

۳۔ وسیع جگہ

کاؤنٹر پر لگائے گئے چولھے اور ایک چھوٹا اوون عام باورچی خانے کی ضرورت کو آسانی سے پورا کردیگا۔ ساتھ کی دیوار میں اوپر کی جانب لگے ہوئے شیلف میں کچھ فوری استعمال کے برتن یا آرائشی بیلیں لگا کر اس کی خوبصورتی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اوپر سے سفید روشنی والے درمیانے بلب اسے کمال کی خوبصورتی پیش کردیگا۔

۴۔ ٹی وی لاؤنج

گھر کے اندر داخل ہونے پر دروازے سے منسلک کشادہ جگہ کو ایک وسیع الماری لگا کر اسے مختلف موضوعات پر مبنی گھر کی ساری کتابیں نفاست سے رکھ کر مہمانوں پر اپنی قابیلیت کا رعب جھاڑ سکتے ہیں، ساتھ میں شیشہ لگے دروازے اور کھڑکیاں اس جگہ کو روشن اور کھلا دکھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر ایک صوفہ سیٹ رکھا دیا جائے تو ایک آرامدہ نشست گاہ بھی بن سکتا ہے۔

۵۔ خوبصورت نظارہ

داخلی دروازے سے اندر آنے کے بعد کھلی جگہ پر صوفہ رکھ کر اسے مہمانوں کے لئے آرام کی جگہ بنایا جاسکتا ہے۔ تا کہ اگر مہمان دور سے آئیں تو وقتی طور پر اپنی تھکن اتار سکتے ہیں اور گھر کے افراد بھی باہر سے آ کر تھوڑی دیر بیٹھ کر سستا سکتے ہیں تا کہ ان کے اعصاب قابو میں آ سکیں۔ ایک آدھ خوبصورت تصویر دیوار پر لگا دیں تو دل و دماغ تر و تازہ ہوجائیگا۔

۶۔ نشست گاہ

بعض مہمان عارتوں سے علیحدہ  بیٹھنا پسند کرتے ہیں تا کہ کھل کر مردوں میں باتیں کرسکیں اور بعض گھروں میں یہ بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ خواتین کو پردوں کا مسئلہ ہوتا ہے تو اس صورت میں یہ کوش ہو کہ سامان کو اس طرح ترتیب دیا جائے کہ مرد و خواتین آرام سے بیٹھ سکیں اور اگر جگہ بڑی ہے تو سامان رکھنے میں ترتیب کے ساتھ تھوڑے فاصلے کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔

۷۔ کتب خانہ

ایک بڑی سی الماری میں شیلف بنوا کر اس میں مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں رکھ دی جائیں جو کہ ہر عمر کے لوگوں کے لئے مناسب ہوں، اس سے آنے والے بھی مصروف ہونگے اور بچے بھی سکون سے بیٹھ کر کارٹون وغیرہ دلچسپی سے دیکھ سکتے ہیں۔ فرش پر ایک چھوٹا سا قالین جس پر بچوں کو آزاد ہوکر بیٹھنے کا مزہ آسکتا ہے اور دیواروں پر آویزاں تصاویر اس کمرے کی تکمیل کرسکتا ہے۔

۸۔ پر سکون جگہ

مطالعے کے لئے پرسکون جگہ کا ہونا بہت ضروری ہے، اسی طرح ٹی وی سے خبریں وغیرہ سننے کے لئے پرسکون جگہ اور خاموشی کا ہونا ضروری ہے۔ اوپر جانے والے زینے کے پاس خالی جگہ پر صوفہ اور قالین بچھا کر کتابیں اور ٹی وی رکھ کر اسے بامقصد کمرہ بنایا جاسکتا ہے۔

۹۔ مکمل گھر کا جائزہ

باورچی خانے میں کھڑے ہو کر لی گئی یہ تصویر پورے گھر کا احاطہ کرتی نظر آ رہی ہے جس میں باورچی خانے کے کاؤنٹر پھر کھانے کی میز اور کرسیاں اس کے بعد صوفوں سے مزین مہمان کمرہ بمع کتابوں کی الماری اور ٹی وی کے باقاعدہ نظر آ رہی ہے وہ بھی واضح طور پر۔ سامان کی ترتیب میں بڑی خوبصورتی اور نفاست کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مزید رہنمائی کے لئے ہمارے پیشہ وروں سے رجوع کریں۔

۱۰۔ سیڑھیاں

زینے کے دوسری طرف سے لی گئی یہ تصویر بہ نظر غائر دیکھا جائے تو اوپر کی طرف جاتا ہوا کشادہ زینہ اور زینے کے پاس ایک پرسکوں جگہ جہاں کوئی شور و غل نہیں ہے اور آپ پرسکون ہوکر اپنے مطالعے کا شغل جاری رکھ سکتے ہیں، اس سے آپ پرسکوں اعصاب کے ساتھ اپنے مشغلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

گھروں کی معلومات کے لئے پڑھیں: اپنے گھر کے دالان کو سجانے کے ۱۰ کامیاب اور خوبصورت آئیڈیاز

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista