باورچی خانے کی ازسرِ نوتزئین و آرائش۔۔۔تجاویز اور مثالیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Una cocina con estilo abierta al comedor con zona office, femcuines femcuines Cozinhas modernas
Loading admin actions …

کئی سالوں کےبعد ایک ایسا وقت آتا ہےکہ آپ کے باورچی خانے کونئی مرمت یا آرائش کی ضرورت ہوتی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسکا نیا پن ماند پڑنے لگتا ہے،یا آپ کے بڑھتے خاندان کے لئے یہ چھوٹا پڑ جاتا ہے یا تبدیلی اسلئے بھی ضروری ہوجاتی ہے کہ اسمیں رکھا فرنیچریا اسکا کوئی حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتا ہے۔

اگر آپ نے اپنے باورچی خانے کی ظاہری حالت درست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو نیچے کچھ ایسی مثالیں دی گئی ہیں جہاں باورچی خانے کی ازسرِنو ترئین کی گئی ہے اور کچھ تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

دستیاب جگہ کو بڑھائیےکیونکہ آپ کے باورچی خانہ کی فعالیت کا انحصار روشنی،جگہ اور کام کرنے کے طریقوں پر ہوگا۔

فرنیچرکا انتخاب سوچ سمجھ کے کیجئے۔ یہ یقیناً آپ کے ذوق کے مطابق ہونا چاہئے لیکن سب سے بڑھ کر اسکو باورچی خانہ کی ہیئت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ وہاں رکھنے کے بعد آپ کو مایوسی نہ ہو۔

 اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کس سٹائل کا باورچی خانہ چاہتے ہیں کیونکہ ایک مرتبہ بننے کے بعد باورچی خانہ تبدیل نہیں ہو سکے گا۔

فرش اوردیواروں کی تہہ بندی کو مت بھولیں۔ ماحول میں موجود رطوبت کا خیال رکھیں اور ہوا کی آمد و رفت کا مناسب بندوبست کریں۔ آج کل بازارمیں فرشوں اوردیواروں دونوں کی تہہ بندی کی مختلف اقسام دستیاب ہیں ۔ اپنی سہولت اور انکی دیکھ بھال کے تقاضوں کومدِ نظررکھتے ہوئے انتخاب کیجئے۔

جب ان تمام باتوں کودھیان میں رکھ چکے ہوں تو اپنے باورچی خانہ میں اس نقطہِ نظر سے نگاہ ڈالئےکہ تبدیلی کی ضرورت کہاں کہاں ہے۔ آئیے شروع کرتے ہیں۔

پہلے۔ روشنی کے بغیر پرانا

Una cocina con estilo abierta al comedor con zona office, femcuines femcuines Cozinhas clássicas

جیسا کہ ہم یہاں دیکھ رہے ہیں اکثر باورچی خانوں میں تبدیلی کی ضرورت دستیاب جگہ کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے مگر بعض اوقات تبدیلی کی ضرورت اسلئے ہوتی ہے کہ جگہ ہونے کے باوجوداسکوبہت بُری طرح سے ترتیب دیا گیا ہوتا ہے۔ اور اگر اسکی سجاوٹ اور آرائش بھی پرانے زمانے کی ہو تو تبدیلی نا گزیر ہو جاتی ہے۔ اس باورچی خانہ سے منسلک پیچھے ایک نعمت خانہ ہے جسمیں روشنی اور ہوا کی آمد ورفت کے لئے صرف ایک چھوٹی کھڑکی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اسکی کایا کیسے پلٹی۔

بعدمیں ۔ جدید اور روشن

Una cocina con estilo abierta al comedor con zona office, femcuines femcuines Cozinhas modernas

سب سے پہلے تو باورچی خانے اورقدرتی روشنی کے مابین رکاوٹوں کو ہٹانا تھا۔ دروازہ اور کھڑکی ہٹا دیئے گئے جِس سے مزید جگہ ملی جو زیادہ روشن تھی اورزیادہ عیاں تھی۔ تاہم بنیادی تبدیلی اسکی سجاوٹ کہ وجہ سے آئی اور اسکا سب سے نمایاں پہلو جدید اورآج کل کے حساب سے روشنی کا بندوبست ہےاور جسکا پہلےوالے باورچی خانے سے دُوردُورتک تعلق نہیں۔

ناقابلِ بحالی سے

Una cocina con estilo abierta al comedor con zona office, femcuines femcuines Cozinhas clássicas

ہم نےباورچی خانے کی مرکزی جگہ کا تو ذکر کیا ہے مگراب اس کھانے پینے کے لئےمختص جگہ پر توجہ مرکوز کیجئے۔ سفید ٹائلوں کی دیواریں انتہائی خراب حالت میں تھیں اوراتنے سال گزرنے کے بعد انکو صاف رکھنا بہت مشکل تھا خاص طورپراُس چکنائی کی وجہ سے جوجوڑوں میں جمع ہو چکی تھی۔ اسکو ایک زبردست تبدیلی کی اشد ضرورت تھی۔

ہرلحاظ سے مکمل

Una cocina con estilo abierta al comedor con zona office, femcuines femcuines Cozinhas modernas

اوریہ نتیجہ ہے۔ ہم کمرے کو متضاد تناطرسے دیکھ رہے ہیں اورہمیں نظر آرہا ہے کہ ایک دیوارکو ہٹا دیا گیا ہے تاکہ باورچی خانے کا رابطہ رہنے سہنے کے کمرے سے رہے اور زیادہ وسیع لگے۔ سامنے نظر آنے والا کھانے کا میز دونوں کمروں کو وسطی حصہ ہے۔ دیوارکی تہہ بندی اُکھاڑ دی گئی ہے اور اسکی جگہ سنگِ مرمر کی دیواربنادی گئی ہے۔ جو زیادہ صاف اورنفیس لگ رہی ہے۔ روشنی کا بندوبست چھت پر لگی مرتکزروشنیوں کی مدد سے کیا گیا ہےجو آنے والوں کو ایک بھرپورخوش آمدیدی تاثردے رہی ہیں۔

پہلے ۔ غیرمنظم

Pequeña cocina espaciosa y luminosa, femcuines femcuines Cozinhas clássicas

تنگ اورچھوٹی جگہوں پر چیزیں اکھٹی کرنے کی ہماری صلاحیت بعض اوقات حیران کن ہوتی ہے۔ اسطرح نہ چاہتے ہوئے ہم کاٹھ کباڑ کا ایسا انبار لگالیتے ہیں جو خود ہمارے قابو میں نہیں آتا۔ فرنیچراورباورچی خانے میں استعمال ہونے والے آلات الگ طرح کے ہوتے ہیں جنکا اس جگہ سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس جگہ میں کوئی منفرد بات نہیں اورکہیں بھی تواتر نظر نہیں آرہا۔ حتٰی کہ کھڑکی بھی گُھٹی ہوئی ہے اورکمرےمیں بھرپور روشنی کو نہیں آنے دے رہی۔

بعد میں – ترتیب اور ڈیزائن

Pequeña cocina espaciosa y luminosa, femcuines femcuines Cozinhas modernas

بہتررسائی کے لئے کھڑکی کو کھول دیا گیا ہے اور اب یہ کمرے کو زیادہ روشنی فراہم کر سکتی ہے۔ اس منصوبے میں دیواروں پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں چھینٹوں وغیرہ سے بچاؤ کے لئے سرمئی رنگ کی ٹائلیں لگائی گئی ہیں جبکہ اوپر کھردرا روغن کیا گیا ہے۔ اور تمام فرنیچر،آلات اوراُوپری سطحیں جدید زمانے کے حساب سے بدل دی گئی ہیں۔

ایک بے رنگ اوراُداس باورچی خانے سے

اس باورچی خانےکوجو کہ پہلے ہی چھوٹا اور تنگ تھا کومزید طول دیا گیا تھا تاکہ گھر کے باقی حصوں سے اسکا فاصلہ کم ہو۔ تاہم وقت کے ساتھ اِس انتظام نے جگہ میں مزید تقسیم پیدا کردی اوریہ فائدہ مند نہ رہا۔ باورچی خانے کے منصوبہ ساز کیا کرتے؟ کچھ چھوٹے پیمآنے پرمگرجدتوں کا حامل۔

روشنی سے بھرپورجدید جگہ

اگرمسئلہ تقسیم کرنے والی دیوارسے ہو رہا تھا جسمیں خانہ دار الماریاں بھی لگی تھیں تو اسکو ہٹا دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ دیوار کو ہٹا دیا گیا۔جسکی وجہ سے کسی بھی باورچی خانے کے لئےایک منفرد جگہ دستیاب ہوگئی۔ بشمول کھڑکیوں تک الماری کے جہاں تک ایک جیسی سجاوٹ کی گئی ہے۔ اس سےیہ باورچی خانہ مجموعی طور پر ایک نفیس، باوقار، جدید اورروشن تاثردے رہا ہے۔

پہلے- ایک چھوٹی سی تباہی

اس تصویر میں ہم  ایک چھوٹے سائز کا بنیادی باورچی خانہ دیکھ رہے ہیں جو کہ ہم میں سے اکثرکے گھروں میں پایا جاتا ہے۔ پھربھی ہمیں یہاں تبدیلی چاہیئے تاکہ تھوڑی اورجگہ دستیاب ہو جائے اوراسکی فعالیت میں بھی اضافہ ہو جائے۔ دیواروں کی ٹائلیں اب پرانے زمانے کی ہوچکی ہیں اورگہرےرنگ کا فرنیچربھی ایک متضاد کیفیت پیدا کررہا ہے۔ اگرچہ روشنی کا انتظام ٹھیک ہےمگرپھربھی مجموعی طور پرایک تبدیلی کی ضرورت تھی۔

بعد میں۔ایک چھوٹا نگینہ

اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ واضح تبدیلی آئی۔ بلکہ کایا ہی پلٹ گئی حالانکہ اسکی تقسیم اورفرنیچرمیں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ چھت کے مرکزمیں ایک چھجا لگا دیا گیا ہے اورعمارتی پتھرسے بنی اوپری سطح کو قدرتی لکڑی سے بنی اُوپری سطح سے بدل دیا گیا ہے جو دیوارکوویسے ہی بچا رہی ہے۔ پرانے دروازوں کی جگہ زیادہ جدید اورباوقارٓدروازوں نے لے لی ہے۔  ٹائلوں کو بدل دیا گیا ہے اور اب دیواریں سفیدی مائل زرد رنگ کے روغن سے چمک رہی ہیں۔ ایک سادہ مگرزبردست تبدیلی!

اب تھوڑے اور تفصیلی منصوبے کے لئے ذرا اس کو ملاحظہ کریں باورچی خانہ جسکی کایا ہی پلٹ گئی

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista