آپکے گارڈن کو شاندار بنانے کے 15 شاندار آئیڈیاز

Shenilashahzad Shenilashahzad
homify Jardins modernos
Loading admin actions …

لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ ROBERT HUGHES GARDEN DESIGN کے پاس آپکے گارڈن کو خوبصورت بنانے یا اسکو مزید آرام دہ بنانے کے لیے بہترین آئیڈیاز ھیں اور اگر آپ محنتی DIY-er ھیں تو آپ یہ خود بھی کر سکتے ھیں۔

 ماڈرن آبی فیچرز سے لے کر پرسکون بیرونی آفس کی جگہوں تک، گدگداتی پہاڑی جھیلیں، ایک کے اوپر ایک رکھے پلانٹر نما ڈبے، لکڑیوں سے جلنے والے اوون، حساس ماحول والی لائیٹیں، رنگدار پورسلین کی ٹائیلیں، سٹریٹ آرٹ سے متاثر پتلےــــ یہ کچھ ایسی چیزیں ھیں جو آپکے پچھواڑے( گارڈن یا ٹیرس ) کو مزید پرلطف بناتی ھے۔

1۔ گول پتھروں کی رہگزر

کھلے گول پتھر یا عام پتھر کی رہگزر کانکریٹ سے بنے راستے کا بدل ھیں۔ وقفے وقفے سے رکھے گئیں اینٹیں اس میں مضبوطی پیدا کرتی ھیں۔

2۔آبی دیوار

یہ لمبا نیچے کی طرف کو ھوا آبی فیچر دیسی پچھواڑے کے لیے بہترین ھے۔ عمودی دھاتی ٹکڑا کانکریٹ کی عمارت کے بالمقابل زبردست ھے اور رات کے وقت یہ اور بھی حسین دکھتا ھے۔

3۔ بیرونی کچن

Pizza oven and BBQ homify Jardins modernos Pizza oven,BBQ

باربی کیو یا لکڑی سے جلنے والا پیزا اوون ھر ٹیرس کی  اضافی شان ھوتا ھے۔ اگر آپ کے پچھواڑے میں کوئ غیر مستعمل کونا ھے تو کچھ اینٹیں لیں اس پر کانکریٹ ڈالیں ۔اوپر ایک کاؤنٹر کا اضافہ کریں اور آپ کا بیرونی گرل تیار ھے۔

اگر آپ بیرونی گرل بنانے کے بارے میں سنجیدہ ھیں تو ان 25 کم خرچہ والے دھاتی اسٹائلوں سے متاثر ھوں۔

4. گولائ میں بیٹھک

A family garden homify Jardins modernos

اپنے پچھواڑے کو مکمل تفریحی تاثر دینے کے لیے بید کے فرنیچر کا اضافہ کریں یا پیشہ وران کی مدد سے ایک مٹی اور لکڑی کا ایسا صوفہ بنوالیجیئے جیسا تصویر میں نظر آرھا ھے۔

5۔ اسٹائلش سائبان

کالے اور قدرتی لکڑی کے رنگ کے امتزاج میں یہ چھوٹا ، ڈھکی ھوئ بیٹھنے کی جگہ پچھواڑے میں بہترین اضافہ ھے۔ قریب میں بنا ھوا گارڈن کا سائبان جو بالمقابل سجایا گیا ھے اس کو مکمل کر رھا ھے۔

6۔ لہریئے فیچر

homify Jardins modernos

ایک اور آبی فیچر مگر اس بار کٹے ھوئے پتھروں سے بنا ھوا اور کانکریٹ کے پودوں کے ڈبوں سے گھرا ھوا۔ احاطے کی جالی اوپر سے لہرے دار بنائ گئ ھے تاکہ پانی کا تاثر قائم ھو۔

7۔ ایک چھوٹا پہاڑی ھٹ

homify Jardins rústicos

یہ پچھواڑہ پہاڑی اور درختوں کی قطعہ زمین سے متاثر ھو کر بنا گیا ھے اور یہ منفرد ھٹ بھی جو پتھروں کے کنارے پر بنایا گیا ھے۔ یہاں ایک پتلی نہر بھی بنائ گئ ھے۔

8۔ دائرے اور مربعے

Water feature homify Jardins modernos

جو لوگ مضبوط شکلوں اور چھوٹی چیزوں کو پسند کرتے ھیں ان کے لئے اس فرشی آنگن میں بہترین فرنیچر اور درخت ھیں۔ ایل کی شکل کے صوفے ، مربع اسٹول، شیشے کی ٹیبل ٹاپ اور مستطیل پودوں کے ڈبے  پیچھے کی دیوار پر گول درختوں کے ساتھ میل کھاتے ھیں۔

9۔ ھلکے پھلکے ناشتے کے لیے ایک جگہ

A small contemporary front garden homify Jardins modernos

اس کے سائز کا شکریہ یہ چھوٹا لکڑی سے چلنے والا اوون چھوٹی جگہوں اور کونوں پر آسانی سے لگ سکتا ھے۔ اگر آپ کے آگے والے گارڈن میں ایک ایسی جگہ جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے کہ اس کا کیا کریں تو یہ آزمائیں اور آپ کے پاس کھانے کی جگہ تیار ھو جائے گا۔

10۔ بیرونی آفس

ورسٹائل گارڈن کی جگہ کو ڈیزائن کیا گیا ، یہ چھوٹا ٹکڑا یا تو آفس کے طور پر کام آسکتا ھے یا کھانے کا کمرہ یا ذاتی پارٹی کی جگہ۔ ذھانت سے ایک ٹیبل اور دو کرسیاں دیوار کے ساتھ موڑی گئ ھیں۔

11۔ صفائ اور روحانیت

homify Jardins modernos

تیز سرخ رنگ کے بیک گراؤنڈ اور خالص سفید رنگ کی دیوار اور آبی بلیڈ کے ساتھ ساتھ بدھا کا یہ مجسمہ اس گارڈن کو صاف شفاف اور پر سکون بناتا ھے۔

12۔ مختلف اسٹائل اور مختلف سائز

A small contemporary front garden homify Jardins modernos

ایک جیسے پودوں کے ڈبے بنانے کے بجائے جو ایک ھی سائز اور قد کے ھوں ، ان کو مختلف کرنے کا تجربہ کریں ، اوپر نیچے رکھ کر یا الگ الگ مٹیریل سے بنا کر۔

13۔ پورسلین کا فرش

homify Jardins modernos

نیلے رنگ کا پورسلین کا فرش اور پکا چبوترا سنجیدگی کو بڑھا دیتے ھیں اور اس آنگن کو ناقابل یقین بنا دیتے ھیں۔

14۔ چھوٹی دیواریں

homify Jardins modernos

عمودی دیواریں ایک مربع گارڈن کی یکسانیت کو ختم کر دیتی ھیں اس کو بند کئے یا راستہ روکے بغیر اور آبی فیچر اس کو مزید متاثر کن بنا دیتے ھیں۔

15۔ گھر میں اسٹریٹ آرٹ

homify Jardins modernos

چھوٹا اور ماڈرن یہ پچھواڑا بولڈ رنگوں کو ایک بڑے دیواری تصویر سے ملاتا ھے ایک مکمل تاثر کے لیے۔ اپنے اندر کے پنپنے والے مصور کو تلاش کیجیئے اور گارڈن کے ایریا کو ابھارنے کے لیے کچھ تخلیق کیجیئے ۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista