10 بیڈروم سجاوٹ کے خیالات جو آپ کو پسند آئیں گے!

Namra Farman Namra Farman
homify Quartos modernos
Loading admin actions …

آپ کا کمرہ آپ کا ایک ذاتی جنت کا ٹکڑا ہے اس لئے اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آپ اسے بہت خوبصورت دکھانے کے لئے سجائیں اپنے مخصوص ڈیزائنز کی ترجیحات کے ساتھ لیکن اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ نے شروع کہاں سے کرنا ہے تو  چلیں ہمیں ایک شاندار تلقین کرنے دیں۔ ہم بہت سے حیران کن کاموں کی طرف بہت توجہ دیتے رہے ہیں جو کہ بہت سے اندرونی نمونہ ساز اپنے خریداروں کے لئے ڈھونڑتے رہے ہیں اور آج ہم آپ کو اپنے شاندار کمرے دکھانے جا رہے ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ یہ آپ کو جوش دلائیں گے کہ آپ کو اپنی خلوت گاہ کو بہتر بنانے کے لئے کچھ پلان کرنے کی ضرورت ہے۔

تو کیا ہم شروع کریں؟؟؟

​۔جادو کریں

ونائل کی دیواروں کے ڈیزائنز کی خوشی یہ ہے کہ یہ آپ کی مرضی کے مطابق ہوتے ہیں،صرف آپ کے لئے، جو کہ صرف خوبصورت ہی نہیں لگتے بلکہ بغیر کسی نقصان کے اتارے بھی جا سکتے ہیں۔یہاں ہمیں اس کمرے کا غیر جانبدار میل بہت پسند آیا جس کی دیوار پہ صرف زندگی کا ایک اصول عمل اور کچھ تصاویر نظر آ رہی ہیں جو کہ بہت چھپا چھپایا اور ذاتی لگتا ہے۔

2​۔اپنے عیش و آرام کے لئے اچھے سے اچھا کریں

homify Quartos modernos

عالیشان مخمل،بھاری اطلس اور کرسٹل کے فانوس اس کمرے میں غرض سب کچھ ہے۔آپ کا کمرہ ایسی جگہ ہونی چاہیے جو آپ کو شاہانہ محسوس کرائے اور ہمیں نہیں لگتا کہ آپ اس بات سے اتفاق نہیں کریں گے۔بیشک آپ کا باقی گھر سادہ ہو لیکن ایک رئیسانہ کمرہ ہمیشہ شاندار لگتا ہے۔

​3۔جذبہ دکھائیں

homify Quartos modernos

اپنے ذاتی ڈیزائن کے بارے میں بات کریں۔اگر آپکے اندر ایسا جذبہ ہے جو آپکی زندگی کے ہر پہلو میں سرایت کر چکا ہے تو ایک گانا بنانے اور اس پہ ناچنے کے لئے آپ کے کمرے سے زیادہ اچھی جگہ کونسی ہے۔ادھر ہم ایک گانے کے دلدادہ شخص کی رہائش دیکھ سکتے ہیں اور ہمیں پسند آیا کہ یہاں فرمائشی فرنیچر رکھ کر بات بنائی گئی اور  الماری کے وہ لکڑی کے بنے دروازے ہم میں بھی جذبہ ابھار رہے ہیں۔

​4۔ تھوڑا رومانوی انداز اپنائیں

ادھر ہم بہت زیادہ واضح نہیں ہونا چاہتے لیکن آپکا کمرہ صرف سونے کے لئے ہی نہیں ہوتا تو آپ کچھ رومانوی چیزیں رکھنے کا کیوں نہیں سوچتے؟ہلکے پھیکے رنگوں کی تصاویر،موم بتیاں اور گرم کپڑے ایک دلکش اور آرام دہ جگہ میسر کر رہے ہیں جو آپ کبھی چھوڑنا نہیں چاہیں گے،اختتام ہفتہ پر آئیں۔

​5۔اپنا اصلی رنگ دکھائیں

ایک ترغیب یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اپنے گھروں کی اجتماعی جگہوں کو زیادہ غیر جانبدار بنائیں لیکن اپنے کمرے کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔اگر آپکو رنگ روغن اور رئیسانہ نمونے پسند ہیں تو ایک اچھے بچھونے کو بچھا کر اس کو پورا کرنے سے اچھا طریقہ اور کیا ہو سکتا ہے۔اسکی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ آپ کو کمرے کو اچھا دکھانے کے لئے چمکدار دیواروں کی بھی ضرورت نہیں۔

​6۔اچھےنمونےبنائیں

homify Quartos modernos

قدرتی لکڑی سے بنے خوبصورت بیڑ(  ذرا اس کاجھکاوء دیکھئے)سے لے کر ونٹیج صوفہ اور شاندار قالین تک اس کمرے کی ہر  چیز حیران کن ہے۔ اگر آپ نے قدرتی چیزوں کو چنا ہے تو یقینا’ آپ اپنی  چیزوں کے ساتھ منچلا ہونا برداشت کر سکتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ شیوران طرز یہاں حیران کرنے کے لئے صحیح تعداد میں موجود ہے۔

​7۔اپنے کام کو یک رنگ بنائیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یک رنگ کمرے بہت سنجیدہ  اور رسمی لگیں گے اور آرام دہ نہیں ہوں گے تو ذرا اس کمرے کو پئیں اور ان الفاظ کو ہضم کرنے کی تیاری کریں۔یہ رنگوں کی بہت اعلی اسکیم ہے اور قالین کے ذریعے آپ اس کا آرام دہ پہلو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

​8۔تمام جگہ استعمال کریں

اگر آپ کے پاس کم جگہ ہے تو آپ سوچ رہے ہونگے کہ ہم نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن یہ یہاں ہے۔فرنیچر کو کم کرنے کے بجائے کیوں نہ کمرے کو آرام دہ اور مکمل پیک شدہ بنانے کے لئے تمام جگہ استعمال کی جائے؟ہمیں یہ تنگ لیکن سٹائلش کمرہ پسند آیا جس میں بڑے اور آرام دہ بستر کو رکھنے کے لئے تمام جگہ استعمال کی گئی۔

​9۔گہرے رنگوں سے نہ گھبرائیں

اگر آپ نے ہمیشہ کچھ جرات مندانہ کرنا چاہا ہے جیسا کہ گہرے رنگ،تو یسا کرنے کے لئے آپ کا کمرہ موجود ہے۔ آپ اپنی جرات مندانہ خواہش کو بچھونے،قالین اور دوسرے کپڑوں کی مدد سے متوازن بنا سکتے ہیں۔اور آپ کے پاس ایسی سوچ میں مبتلا کرنے والی جگہ ہو گی جو کہ اختتام ہفتہ گزارنے کے لئے بہت اچھی ہے۔

​10۔اسکینڈی نیویائی انداز اپنانے کی کوشش کریں

اسکینڈی نیویائی انداز اس سال بھی بہت مشہور ہے، جس انداز میں یہ تازہ، ہوادار اور خوبصورت جگہ بنانے کے لئے زرد رنگ اور قدرتی مواد کا استعمال کرتا ہے اسکا شکریہ۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ روشن کمرے کے لئے عمدہ چیزیں ہیں۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista