نئی زمین توڑ کر بالکل نئی طرز کا صحن بنانے کا 9 تصویریں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Patio, la encantada, Daniel Teyechea, Arquitectura & Construccion Daniel Teyechea, Arquitectura & Construccion Varandas, marquises e terraços modernos
Loading admin actions …

اس گھر کے پچھواڑے کی تزئین و آرائش کے منصوبہ بتاتا ہے کہ کس طرح خستہ جگہ کو پکے کونے کی شکل دینی ہے بیٹھنے کی جگہ میں،بار بی کیو کے لیے جگہ اور دو متاثر کن پانی کی خصوصیات کو دیکھنا ہے۔ باغ کے غیر استعمال شدہ کونے کی صفائی کے ذریعے مٹی کو ہٹانا اور اسے کسی اور جگہ استعمال کرنا معمار(آرکیٹکٹ) (DANIEL TEYECHEA ARQUITECTURA &CONSTRUCTION) اس جائیداد میں سجیلی اور خوبصورت جیسی خاصیت میں اضافہ کرنے کے قابل ہیں۔ آئیے اس ناقابل یقین خصوصیات والے صحن کا جائزہ لیتے ہیں

1۔ کام میں پیش رفت

اس پچھواڑے میں کام کی جگہ بنانے کے لیے تھوڑی سی چکنائی کی ضرورت ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے۔۔جگہ کو نشان لگانا اور مٹی کو برابر کرکے اس جگہ کے ٹکڑے کو تعمیر کے قابل بنایا گیا ہے۔

2۔ خالی جگہوں کے درمیان میں

پہلے سے موجود اینٹوں کو بنیاد کو استعمال کرتے ہوئے نیا ڈھانچا تعمیر کرنا ہے۔ ڈیزائن کی ٹیم ایک بہترین ڈھکی ہوئی سجیلی جگہ بنا دیتی ہے۔ اسکی موٹی اور اونچی دیواریں ہیں۔ یہ مثالی جگہ ہے رات کا کھانہ کھانے کے لیے۔عناصر سے پناہ گاہ بھی ہے لیکن اب بھی کافی کھلی ہے باہر سے لطف اندوز ہونے کے لیے۔

3۔ موم بتی کی روشنی میں کھانا

اس کی سفید دیواروں، لکڑی کے شہتیر،اپنی مرضی کے مطابق کام کی ہوئی بنچ اور ڈیزائینر والا فرنیچر، بار بی کیو کے لیے بیٹھنے کی ڈھکی ہوئی جگہ(احاطہ) ایک آرام دہ جگہ ہے۔پرانی طرز کا کمرے کے درمیان میں لٹکا ہوا فانوس خوب صورتی میں شاندار اضافہ کرتا ہے اور اسے رات کے لیے موم بتی کی روشنی میں آرام دہ بناتا ہے۔

4۔ پتھر کا گوشہ

پتھر/بجری (کنکریٹ) اہم کردار ادا کرتی ہے نہ صرف بیرونی کھانے کے کمرے کو طاقت دیتی ہے بلکہ باغ میں لگے بستر اور ارد گرد کے مو جودہ ماحول کو بھی خوب صورت بناتی ہے۔

5۔ ڈرامائی پانی کی خصوصیت

بیٹھنے والے حصے/جگہ ایک بڑا پانی کی خاصیت والل حصہ بنایا گیا ہے باغ میں پرامن منظر شامل کرنے کے لیے۔ اسے گہرے رنگ والے کاٹ پتھر سے بنایا گیا ہے۔یہ پانی کا پلر/ستون دن کے وقت سفید دیواروں کے برعکس زیادہ ڈرامائی لگتا ہے اور سمتی روشنیوں کی بدولت رات کو  بہترین لگتا ہے

6۔ پانی کے بہائو کے ڈیزائن

نشیبی چھتوں کا اہتمام پتھروں کو پانی کے دامن میں رکھنا پانی کے بہائو کی آواز کو بڑھا دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک طویل ستون کو باغ میں شامل کیا گیا ہے۔

7۔ ہموار/ قدم کے سائز والے پتھر

سیڑھی دار پانی کی خصوصیت کے ستائشی ڈیزائن کی تکمیل کے لیے ہموار پتھرلان کے ارد گرد منسلک ہونے چاہئیں جو صحن کو گھر گھر سے جوڑیں۔

8۔ بہترین خاکہ

جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے جگہ کی خوب صورتی واقعی چمکنے لگتی ہے۔ خوب صورت آرکیٹکچرل ڈیزائن اس سامنے والا ستون سارے دن کے مقابلے میں بہت ہی دلکش لگتا ہے۔ اس کے پیچھے لگی الماری کو بھی دیکھئیے۔

9۔ پر سکون اور پرامن

اور قریب سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ قد آور پتھر کے ستون کو راز کے طور پر رکھا گیا ہے۔ شیشے کے پینل کی ساخت اندر سے بند ہے پانی آرام سے (رینگتے ہوئے) اوپر سے نیچے تک ٹپکتا ہےیہ پورے صحن کے پرسکون ماحول میں اضافہ کرتا ہے۔ کیا خوب صورت دلکش جگہ ہے اور کہنے کی ضرورت کیا ہے ایک بڑی تبدیلی ہے اس جگہ میں یہاں پہلے کیا تھا۔

اور بڑے گھر کے پچھواڑے کی تبدیلی کے لیےاس پر نظر ڈالئیے۔

Precisa de ajuda com um projeto em sua casa?
Entre em contacto!

Destaques da nossa revista